افغان وزیرخارجہ کشمیر کی تاریخ سے نابلد، حقائق سے آنکھیں چرا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے افغانستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے دہلی میں بیٹھ کر مسئلہ کشمیر پر بھارت کی ہمنوائی کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک حل طلب مسئلہ ہے اور بھارت جموں و کشمیر پر اپنے جھوٹے بیانیے کی ترویج میں سرگرم عمل ہے، مگر دنیا بھارت کے اس جھوٹ کو تسلیم نہیں کرتی۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ افغانستان کے وزیر خارجہ تاریخ سے نابلد ہیں اور حقائق سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر فوجی قبضہ کر رکھا ہے، لیکن کشمیری عوام اس قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جواب دینے کے لیے لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو کرجائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزادکشمیر کے مطابق کشمیری عوام ہر عالمی فورم پر بھارت کے فوجی قبضے کے خلاف سرگرم عمل رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قیامِ پاکستان سے قبل 19 جولائی 1947 کو الحاقِ پاکستان کی قرارداد کی روشنی میں اپنی وابستگی کا فیصلہ کر لیا تھا۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی منزل حاصل کرنے کے لیے مسلسل جان و مال کی قربانیاں دے رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انہیں ان کا حقِ خود ارادیت ضرور ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر افغانستان بھارت چوہدری انوار الحق مقبوضہ کشمیر وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان بھارت چوہدری انوار الحق چوہدری انوارالحق نے نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے، پاکستان
پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جوابدہ نہ ٹھہرانا اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے، مقبوضہ کشمیر میں 7 دہائیوں سے کشمیری حق خودارادیت سے محروم ہیں۔ عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء کے بعد بھارت کا ظلم شدت اختیار کر گیا، کشمیری قیادت قید، عوام پر تشدد، خواتین کی بے حرمتی، بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی رپورٹس بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں۔