امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مجھے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہوگیا ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔ چاہتے ہیں حماس غیر مسلح ہو، حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ بھی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں، بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ

پڑھیں:

امریکی صدر امن کے علم بردار اور سب سے زیادہ امن نو بیل انعام کے مستحق ہیں، شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف کاخطاب

شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء میں امن قائم کرکے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں، صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اہم دن ہے انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے، آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا،  امریکی صدر ٹرمپ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں،  امریکی صدر نے صرف امن ہی نہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔اس سے قبل  وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعاون کو مزید بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعظم نے امیر قطر کی ثابت قدم قیادت، سفارت کاری اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعاون پر تعریف کی اور غزہ کے بحران کے منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کیلئے قطر کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔

 تیاری کے بغیر پیش ہونے والے وکلاء کو بہت مشکل کا سامنا ہوتا، وکلاء عدالت میں شرمندگی کا سامنا کرنے کی وجہ سے بہت خوف کھاتے تھے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھاری ٹیرف کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، امریکاکو روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی کرادی
  • امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے
  • صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیسے ڈیل کرنا ہے، برطانوی اخبار
  • پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تو ایٹمی تصادم ٹل گیا، ٹرمپ
  • مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی: صدر ٹرمپ کا انکشاف
  • خواہش ہے پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر امن کے علم بردار اور سب سے زیادہ امن نو بیل انعام کے مستحق ہیں، شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف کاخطاب
  • ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی
  • مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ملاقات