بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطرناک صورتِ حال اختیار کر لی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اوسطاً ہر تیسرے دن ایک فوجی اپنی زندگی ختم کر رہا ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں تعینات فوجیوں میں ذہنی دباؤ اور فرار کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

2014 سے 2024 تک 983 خودکشیاں

ڈیفنس انسٹیٹیوٹ آف سائیکولوجیکل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق، 2014 سے 2024 کے دوران بھارتی فوج میں 983 فوجیوں نے خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں 586 بھارتی فوجیوں کی خودکشی، سبب کیا نکلا؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجیوں کو ذلت، ہراسانی، ناقص قیادت، خوراک کی کمی اور طویل تعیناتی جیسے مسائل کا سامنا ہے، جو شدید ذہنی دباؤ اور مایوسی کا باعث بن رہے ہیں۔

پچھلے 5 برس میں 819 خودکشیاں

بھارتی پارلیمان (راجیہ سبھا) میں پیش کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، صرف گزشتہ 5 برس میں 819 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار فوجی اداروں کے اندر موجود گہرے نفسیاتی بحران کو ظاہر کرتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں تعینات فوجی سب سے زیادہ دباؤ میں

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں تعینات فوجی سب سے زیادہ دباؤ کا شکار ہیں۔ سخت حالات، مقامی آبادی کی مزاحمت، اور طویل محاذی تعیناتی کے باعث ان کی ذہنی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ فرار کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

فوجی شکایات پر سول انتظامیہ خاموش

رپورٹس کے مطابق، فوجی اہلکاروں کی جانب سے ذہنی دباؤ اور بدانتظامی سے متعلق شکایات کے باوجود سول انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔

ماہرین کے مطابق بھارتی فوج میں بڑھتی ہوئی خودکشیوں کا یہ رجحان ایک بڑے انسانی المیے کی شکل اختیار کر چکا ہے، جسے اب نظرانداز کرنا بھارت کے لیے ممکن نہیں رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی فوج خود کشی جموں و کشمیر خود کشی راجیہ سبھا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج خود کشی راجیہ سبھا بھارتی فوج میں کے مطابق

پڑھیں:

سیول، سیمینار کے مقررین کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش

سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی آئی ڈی اے) نے کیا تھا۔ سیمینار میں انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہار جنوبی کوریا کے شہر سیول میں "یوم سیاہ، انصاف و آزادی کیلئے کشمیر کی پکار“ کے عنوان سے منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی آئی ڈی اے) نے کیا تھا۔ سیمینار میں انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ علی رضا سید نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر منسوخ کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا خطہ ہے کیونکہ بھارت نے علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے وہاں دس لاکھ کے قریب فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم منصوبے پر بھی عمل پیرا ہے۔ علی رضا سید نے محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، خرم پرویز اور صحافی سجاد گل کی حالت زار پر روشنی ڈالی جنہیں بھارت نے جھوٹے الزامات میں قید کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ سیمینار سے دیگر مقررین نے خطاب میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر جواب دہ ٹھہرائے۔

متعلقہ مضامین

  • سیول، سیمینار کے مقررین کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش
  • چین کا حیران کن منصوبہ: فوجیوں کو ’انسانی کیلکولیٹر‘ بنانے کی تربیت شروع
  • ’’جنریشن زی‘ ‘کی بغاوت سے ایک اور حکومت کا خاتمہ‘ مڈغاسکر کے صدر ملک چھوڑ کر فرار
  •  بھارت معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں  
  • بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈا دہرانا انتہائی تشویشناک ہے: آئی ایس پی آر
  • بھارتی فوجی قیادت کا من گھڑت، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ دہرانا انتہائی تشویشناک ہے،آئی ایس پی آر
  • کشمیر کو پہلگام حملے سے پہلے کی حالت میں واپس آنے میں وقت لگے گا، عمر عبداللہ
  • بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید
  • ذہنی دباؤ میں ناک ٹھنڈی کیوں ہوجاتی ہے؟