مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی سرگرمی میں غیر معمولی تیزی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کنٹرول لائن پر بھاری توپ خانہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فوجی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی لائی ہے۔ ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کنٹرول لائن پر بھاری توپ خانہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والی 155 ایم ایم آرٹلری گنیں کنٹرول لائن کے قریب اگلی پوسٹوں کی طرف منتقل کی جا رہی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھاری توپوں کو ٹنگدھر، ترہگام اور کیرن جیسے حساس سیکٹروں کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کیمپوں اور بنکروں کی مرمت وغیرہ کا کام بھی جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔ رہائشیوں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے ساتھ چراگاہوں اور مشہور سیاحتی مقامات کو سیل کر دیا ہے۔ لوگوں نے وادی میں رات کے وقت ریل گاڑیوں کی آمدورفت میں تیزی کی اطلاع دی ہے اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ان کے ذریعے فوجی سازوسامان کنٹرول لائن کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری سے ملحقہ دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے حریت رہنمائوں اور آزادی کے حامی افراد کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: منتقل کیا جا رہا ہے کنٹرول لائن کے منتقل کی کی طرف
پڑھیں:
بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی سازش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھارت کو ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر کے الزامات پاکستان پر دھرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس منافقت، جھوٹ، دھوکہ دہی کی ایک بھیانک تاریخ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک منتازعہ خطہ ہے۔ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی یہ جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ شہداء کے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔