وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرادی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کےسامنے رکھے۔ وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےدرمیان چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہوا۔
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشقیں جاری
اس سے قبل وزارت خارجہ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی ۔ پیپلزپارٹی وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور ندیم افضل چن شامل تھے۔ ن لیگ کے وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ، اور رانا ثنااللہ شامل تھے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ تعاون کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔