Jang News:
2025-10-16@16:49:08 GMT
بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس آمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور وفد کا خیرمقدم کیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل ہیں۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، ملک احمد خان، احد خان چیمہ بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما راشد حسین ربانی کوخراج عقیدت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما راشد حسین ربانی مرحوم کو اُنکی برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد ربانی کو ہمیشہ ایک ایسے مخلص و ثا بت قدم جیالے کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنی پوری زندگی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظر یہ کے لیے وقف کر دی۔(جاری ہے)
میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ راشد ربانی وفاداری،جراَت اور ثابت قدمی کی علامت تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ راشد ربانی مرحوم کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ راشد حسین ربانی مرحوم تمام جیالوں کے لیے باعثِ تحریک ہیں، جو پارٹی کی جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی جدوجہد میں غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔