پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پنجاب سے متعلق تحفظات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔ا س سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے، جس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، شیری رحمان، ندیم افضل چن شامل ہیں۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حکومتی وفد کی قیادت کریں گے۔
ملاقات میں پیپلزپارٹی کی پنجاب سے متعلقہ شکایات و تحفظات اور درپیش مسائل کے حل پر بات چیت ہوگی۔ علاوہ ازیں پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب سے متعلق طے شدہ نکات پر پیش رفت پر بات ہو گی۔
یاد رہے کہ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں پنجاب کے ایشوز پر بات چیت کا فیصلہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کر گئے
سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے ہیں۔
صدر مملکت آصف زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
’’آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے‘‘دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور اصول پسند رہنما تھے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آغا سراج نے سندھ اسمبلی کی مضبوطی اور جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا، مرحوم آغا سراج درانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔
آغا سراج درانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: وزیر داخلہ سندھوزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی جیسے بااصول سیاستدان کم پیدا ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ آغا سراج درانی 4 دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، وہ 3 مرتبہ صوبائی وزیر اور 2 مرتبہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر رہے، ان کا شمار شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
آغا سراج درانی31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک اسپیکر سندھ اسمبلی رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔
آغا سراج درانی 1988 میں پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، تین مرتبہ صوبائی وزیر رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضۂ قلب میں مبتلا ہوئے تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔