Jang News:
2025-12-01@06:58:20 GMT

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال

راجہ پرویز اشرف اور اسحاق ڈار—فائل فوٹوز

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی رابطے بحال ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمٰن اور ندیم افضل چن، جبکہ ن لیگی وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ اور رانا ثناء اللّٰہ شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ تعاون کی حکمتِ عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم سیاسی امور پر تبادلۂ خیال ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعاون اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر غور بھی متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، رہنماؤں کا بانی چیئرمین اور شہید محترمہ کو خراج عقیدت

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کو 58 برس مکمل ہوگئے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے، اتحاد کو فروغ دینے اور سیاسی عمل کو درست راستے پر رکھنے کے لیے کام کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر عوام، جیالوں اور قیادت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کر کے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔

نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل ترین حالات میں بھی عدم تشدد کی سیاست کا علم بلند رکھا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو آمریت کے دور میں پرامن جدوجہد کےساتھ صوبوں کی زنجیر بن کر ابھریں۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلاول بھٹو نے سفارتی سطح پر پاکستان کا کامیاب مقدمہ جیت کر عوام کے دلوں پر چھاپ چھوڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، لوگ پیپلز پارٹی کو آنے والے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے بھرپور نمائندگی دیں گے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے یومِ تاسیس پر کہا کہ شہید بھٹو نے ‎ہر پاکستانی کو سیاست میں حصہ لینے کا حق دیا، ‎شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے شہید بھٹو کی تحریک کو آگے بڑھایا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے شہیدوں، کارکنوں اور قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کی سیاست کو وقار، ہمت اور سچائی کے نئے معنی دیے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • پیپلز پارٹی پنجاب سے متعلق اپنی کوتاہی تسلیم کرے: اعتزاز احسن
  • جمہوریت کی بالادستی اور آئین کا تحفظ پیپلز پارٹی کا بنیادی مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • ملک کے تمام صوے مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
  • جلد اکثریت میں آکر بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے،نثار کھوڑو
  • پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، رہنماؤں کا بانی چیئرمین اور شہید محترمہ کو خراج عقیدت
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر  وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام 
  • یوم  تاسیس آج  ، شہید  بھٹو  ، بے نطیر نے جمہوریت  کی ‘ صدر 
  • عوام ہی پیپلز پارٹی کے اصل وارث ہیں، شیری رحمان