یبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ وہ جیل کے باہر کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین سے ملنا چاہتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اب تک سہیل آفریدی کو جیل کے اندر آنے کی اجازت نہین دی وہ باہر کھڑے ہیں اور موقع پر پولیس کی معمول سے کافی زیادہ نفری موجود ہے۔
وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ انہین جیل کے اندر آ کر بانی سے ملاقات کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
سہیل آفریدی خیبر پؒتونخوا کے سرکاری پروٹوکول کیساتھ اڈیالہ جیل پہنچے ۔
وزیراعلی بننے کے بعد سہیل آفریدی کی آج بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات ہو گی۔
وزیراعلی کے پی کے کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کا انتظار ہے۔ وہ اپنے مختصر قافلے کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں۔
داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل جیل کے
پڑھیں:
عمران خان کی نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خاص ہدایات
پشاور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری اور صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی (کے پی کے) کو پہنچا دی گئی ہیں۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے متعلق پیغام سہیل آفریدی تک پہنچا دیا گیا ہے اور سہیل آفریدی کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی تشکیل کا معاملہ طے کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے مرکزی قیادت کے ساتھ کابینہ تشکیل پر مشاورت بھی کی ہے، جس کے بعد کچھ وزرا کو تبدیل نہ کیے جانے کے بھی امکانات ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم اپنی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔