پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے، وزیراعظم کی بلاول بھٹو زرداری کو یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات جلد دور کیے جائیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیان بازی روکنے پر متفق
پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری نے کی، جبکہ وفد میں نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمٰن شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران حکومتِ پنجاب سے متعلق پارٹی کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے، جس پر شہباز شریف نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ ان تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت کیوں نہیں ہوئی؟
ملاقات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان چپقلش کا باعث بننے والے معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس سے قبل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود کے درمیان بھی ایک الگ ملاقات ہوئی تھی، جس میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، ملک احمد خان اور احد خان چیمہ نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔