وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ علاقائی تناؤ، سرحدی خطرات اور افغان طالبان و فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وفاقی وزرا اور متعلقہ اداروں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں، جہاں نیشنل سیکورٹی ڈویژن کی جانب سے ملک کی مجموعی داخلی و خارجی صورتحال پر جامع بریفنگ دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدی پٹی پر بڑھتی کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ اجلاس میں پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم اپنے دورۂ مصر کے بارے میں بھی کابینہ ارکان کو آگاہ کریں گے، جہاں انہوں نے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے غزہ اور فلسطینی عوام کے حق میں مضبوط موقف پیش کیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عالمی سطح پر پاکستان کے کردار، سفارتی تعلقات اور امن عمل میں ملک کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
مزید برآں اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے متعدد فیصلوں کی توثیق متوقع ہے، جن میں مختلف وزارتوں کی سفارشات اور مجوزہ بلز پر غور کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی سلامتی، معیشت کی استحکام اور سیاسی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے مصر کے دورہ سے کابینہ ارکان کو آگاہ کریں گے، غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔
گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لئے پیش کئے جائیں گے۔