وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد، وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا: سہیل آفریدی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور نے کی۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین اور قانون میں رہ کر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔