اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے،  افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار  ہیں۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور  میزبانی کی، 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں، ہم نے بھائی چارےکے رشتےکو قائم و دائم رکھا ہے، افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے جوانوں اور عام شہریوں کو شہید کر رہے ہیں،2018میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی پھر کیسے دہشت گرد واپس آئے ؟ 2018 کے بعد کی حکومت نے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا۔وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ بد قسمتی سے چند روز قبل پاکستان کی افواج پر فتنہ الخوارج نے حملہ کیا، حالیہ واقعات کے بعد صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، نائب وزیر اعظم،وزیر دفاع اور دیگر افسران نے بارہا کابل کا دورہ کیا، افغان حکام سے بھی یہ کہا کہ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن و ترقی کا دور دورہ ہو، بدقسمتی سے تمام کاوشوں کے باوجود افغانستان نے امن کو ترجیح نہ دی اور جارحیت کا راستہ اپنایا۔

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ، انتہا پسند جماعت کیخلاف شکنجہ تیار ،وفاقی حکومت سے کیاسفارش کی جائے گی ؟ جانیے

 ان کا کہنا تھا کہ جب حملہ ہوا تو  افغانستان کے  وزیر خارجہ دہلی میں بیٹھے تھے، پاکستان پر یہ حملہ بھارت کی شہ پر ہوا، ہمیں مجبوراً بھرپور جوابی کارروائی کرنی پڑی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے، افغانستان کی درخواست پر 48 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کی گئی، دوست ممالک خاص طور پر قطر اس معاملےکو طے کرانےکی کوشش کر رہا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیز فائر ٹھوس شرائط پر لمبی بھی ہوسکتی ہے لیکن اگر مہلت کے لیے ایسا کیا گیا تو اس کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کےلیے تیار ہیں، افواج پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے خوارجیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔غزہ کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کچھ لوگ غزہ کے معاملے پر سیاست کرنا چاہ  رہے تھے،  غزہ میں ہوئے مظالم کی عصر حاضر میں مثال نہیں ملتی، غزہ میں معصوم بچوں کا خون بہ رہا تھا تنقید کرنے والے اس وقت کہاں تھے؟ میری جگہ خود کو رکھ کر سوچیں کیا آپ غزہ جنگ بند کرانے والے کو سلام نہ کرتے، غزہ میں جنگ بندی میں اہم کردار میں صدر ٹرمپ اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، غزہ جنگ بندی میں پاکستان نے اپنا فرض ادا کیا،  شرم الشیخ میں معاہدہ ہوا ، غزہ میں لوگوں نے خوشی منائی، فلسطینی جنگ بند ہونے پر اللہ کا شکر ادا کر رہے تھے، اس جنگ کو بند کرانے والے کا شکریہ ادا نہ کیا جائےگا؟

پاک افغان سیز فائر پر چین کارد عمل بھی سامنے آگیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  فلسطین کی ریاست قائم ہونی چاہیے، فلسطین کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور آواز اٹھاتے رہیں گے۔ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ ہونے پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئی ایم ایف کا  یہ پروگرام آخری ہونا چاہیے، وقت آگیا ہے قرضوں سے جان چھڑائیں، یہ کٹھن راستہ ہے دن رات محنت کرنا ہوگی،  جب ملک اقتصادی طور پر ترقی کرےگا تو  آواز میں وزن ہوگا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ افغانستان کے شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دورہ مصر کے بعد وطن واپس آتے ہی جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے دورہء مصر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاء نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔ وزیر اعظم نے اپنی انتھک محنت سے پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک انتہائی اہم مقام دلایا ہے۔\932

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر حملہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف
  • افغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت
  • پاک افغان سرحد کرم سیکٹر میں افغان طالبان کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم کاپاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں نئے رکن کے طور پر شمولیت پر  اظہار مسرت
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے
  • غزہ امن معاہدے کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زبردست پذیرائی
  • فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کیلیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے: وزیر اعظم
  • وزیراعظم کی شرم الشیخ میں قطر کے امیر سے ملاقات