نیو یارک/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی نشاندہی کردی گئی، اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم کی جانب سے 24 جولائی کو پیش کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے شواہد منظر عام پر آ ئے ہیں، اس حوالے سے سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی کا تعلق زیادہ تر عرب نژاد جنگجوؤں سے ہے، یہ جنگجو افغانستان کے 6 صوبوں غزنی، ہلمند، قندھار، کنڑ، ارزگان اور زابل میں پھیلے ہوئے ہیں، انہوں نے ماضی میں طالبان کے ساتھ مل کر جنگ کی تھی، جس کی وجہ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان نے دہشت گرد گروہوں، القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، دہشت گرد گروہ وسطی ایشیاء اور دیگر ممالک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ سے منسلک کئی تربیتی مراکز کی موجودگی کی اطلاعات بھی ہیں، 3 نئے تربیتی مراکز میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی ہے، ٹی ٹی پی کے پاس تقریباً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں، ٹی ٹی پی کو مختلف اقسام کے ہتھیاروں تک رسائی حاصل ہے، ہتھیاروں کی دستیابی نے حملوں کی ہلاکت خیزی میں اضافہ کر دیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کی افغانستان میں کی موجودگی رپورٹ میں

پڑھیں:

پاکستان ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا چھٹی مرتبہ رکن منتخب کرلیا ہے۔

پاکستان کو یہ رکنیت 178 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے حاصل ہوئی ہے، جس کی مدت 3 سال ہوگی اور یہ یکم جنوری 2026 سے شروع ہوگی۔

یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ پاکستان کو 2006 میں کونسل کے قیام کے بعد اس کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ کامیابی عالمی برادری کے پاکستان پر اعتماد اور انسانی حقوق کے فروغ، دفاع اور تحفظ کے حوالے سے اس کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔

Pakistan has been elected today by the General Assembly to the UN Human Rights Council for the 2026–2028 term.

Pakistan got 178 votes in the GA election and will serve on the Council for the sixth term. pic.twitter.com/AueB4uKUQA

— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) October 14, 2025

ساتھ ہی یہ اقوامِ متحدہ کے نظامِ انسانی حقوق کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے کردار کا بھی ثبوت ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان، اپنے نئے دورِ رکنیت میں، شہری، سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے ساتھ ساتھ حقِ ترقی کے فروغ کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں:

پاکستان کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے آفاقیت، شفافیت، غیرجانبداری اور عدم امتیاز کے اصولوں کی پاسداری کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انسانی حقوق کونسل عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، خصوصاً زیرِ قبضہ علاقوں میں ہونے والی پامالیوں پر توجہ دینے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

’پاکستان اس فورم پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتا رہے گا، اسی طرح وہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم کی جانب بھی عالمی توجہ مبذول کرائے گا۔‘

مزید پڑھیں:

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا صدر دفتر جنیوا میں واقع ہے اور اس کے 47 رکن ممالک ہیں۔

کونسل دنیا بھر میں انسانی حقوق کے فروغ اور ان کے تحفظ کے لیے موضوعاتی امور اور ہنگامی صورتحال پر کام کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ انسانی حقوق انسانی حقوق کونسل جموں و کشمیر جنرل اسمبلی دفتر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہدمنظرعام پر
  • اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی بے نقاب کر دی
  • افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے
  • افغانستان سے علاقائی و عالمی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق، اقوام متحدہ کا انتباہ
  • پاکستان نے  افغانستان سے نئے حملے ناکام بنا دیئے، 50 جہنمی ہلاک کردیئے
  • کرم میں بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا افغانستان کو بھرپور جواب، 5 ٹینک پوزیشنز تباہ، کمانڈر ہلاک
  • افغانستان کا نیا حملہ؛ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 20 ہلاک، چمن دوستی گیٹ افغان سائیڈ سے تباہ
  • پاک افغان کشیدگی: پاک فوج نے طالبان کی شمشاد پوسٹ تباہ کردی، ویڈیو جاری
  • پاکستان ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب