ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی  رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔

 اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی۔

 رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں، یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی کا تعلق زیادہ تر عرب نژاد جنگجوؤں سے ہے، یہ جنگجو وہی ہیں جنہوں نے ماضی میں طالبان کے ساتھ مل کر جنگ کی تھی، یہ جنگجو افغانستان کے چھ صوبوں غزنی، ہلمند، قندھار، کنڑ، ارزگان اور زابل  میں پھیلے ہوئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق افغانستان میں القاعدہ سے منسلک کئی تربیتی مراکز کی موجودگی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تین نئے تربیتی مراکز میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی( فتنہ الخوارج) کے دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین

 رپورٹ کے پیراگراف 19 میں کہا گیا ہے کہ   ٹی ٹی پی( فتنہ الخوارج) کے پاس تقریباً 6,000 جنگجو موجود ہیں،ٹی ٹی پی( فتنہ الخوارج)کو مختلف اقسام کے ہتھیاروں تک رسائی حاصل ہے، ان ہتھیاروں کی دستیابی نے اس کے حملوں کی ہلاکت خیزی میں اضافہ کر دیا ہے۔

 خطے کے پائیدار امن اور علاقائی سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ دہشتگردوں کی سہولت کاری  کا قلع قمع کیا جائے۔
 
 

 قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی گیا ہے

پڑھیں:

فلاڈیلفیا: ایئر پورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں تاخیر کا شکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلاڈیلفیا کے ایئرپورٹ پر بم کی افواہ کیوجہ سے روانہ ہونے والی تمام پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کی شام 7 بجے کے بعد پنسلوانیا کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ ایڈوائزری جاری کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ فوری طور پر یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکاروں کو طیارے میں کسی بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔ تاہم حکام نے تقریباً 30 منٹ کی معمول کی کارروائیوں کے بعد ہوائی اڈے کو خطرے سے خالی قرار دے دیا۔

اس ماہ کے شروع میں دو دیگر بڑے امریکی ایئرپورٹ کو بھی اسی طرح کے خوف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی دن واشنگٹن ڈی سی کے ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر آنے والی اور روانہ ہونے والی تمام پروازوں کو بم کی موجودگی کی افواہ پر ہی روک دیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے؛ محسن نقوی
  • فلاڈیلفیا: ایئر پورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں تاخیر کا شکار
  • ناسا روور کی اہم کامیابی، مریخ پر ’منی لائٹننگ‘ کی موجودگی ثابت
  • گزشتہ دنوں عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا
  • عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا
  • فلاڈیلفیا کے ایئرپورٹ پر بم کی افواہ، پروازیں تاخیر کا شکار
  • بھارت افغان کی شدت پسند پالیسیاں عالمی امن کیلئے شدید خطرہ
  • شام پر اسرائیل کا حملہ ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ
  • گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار 
  • ورلڈ بینک کا بڑا انکشاف: طالبان نے آدھا بجٹ سیکیورٹی کے نام پر اڑا دیا