فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر پاکستان پر حملہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کی گئی، گیند اب افغان طالبان کے کورٹ میں ہے، صرف وقت گزاری کے لیے جنگ بندی قبول نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان طالبان کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، حالیہ واقعات سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، افغان جارحیت پر افواج پاکستان کو جواب دینا پڑا، افواج پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے خوارجیوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک خاص طور پر قطر اس معاملے کو طے کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔

افغان طالبان نے سیز فائر کی درخواست کردی، پاکستان نے دو روز کے لیے سیز فائر کر دیا

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے دو ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کرتا ہے، اپنے محدود وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان شہریوں کی میزبانی کی، پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ افغان دہشتگرد پولیس،افواج پاکستان کے جوانوں اور عام شہریوں کو شہید کر رہے ہیں، ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا ہے، افغانستان سے بھائی چارے کا رشتہ برقرار رکھیں گے، افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  2018 میں دہشتگردی ختم ہوگئی تھی پھر کیسے دہشتگرد واپس آئے؟ 2018 کے بعد کی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس لا کر بسایا۔

پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی

پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور.

..

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کا خون بہ رہا تھا تنقید کرنے والے اس وقت کہاں تھے، میری جگہ خود کو رکھ کر سوچیں کیا آپ غزہ جنگ بند کروانے والے کو سلام نہ کرتے، غزہ میں جنگ بندی میں اہم کردار میں صدر ٹرمپ اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ جنگ بندی میں پاکستان نے اپنا فرض ادا کیا، شرم الشیخ میں معاہدہ ہوا، غزہ میں لوگوں نے خوشی منائی، فلسطینی جنگ بند ہونے پر اللّٰہ کا شکر ادا کر رہے تھے، اس جنگ کو بند کروانے والے کا شکریہ ادا نہ کیا جائے گا کیا کیا جائے؟ 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے فلسطین کی ریاست قائم ہونی چاہیے، فلسطین کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور آواز اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول پر معاہدہ ہوگیا، اب اگلی قسط ملے گی، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہونا چاہیے،  وقت آگیا ہے قرضوں سے جان چھڑائیں، یہ کٹھن راستہ ہے دن رات محنت کرنا ہوگی، جب ملک اقتصادی طور پر ترقی کرے گا تو آواز میں وزن ہوگا۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے افغان طالبان پاکستان نے کے لیے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری