ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت مستحکم ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی سامنے آرہی ہے جبکہ مقامی دواساز صنعت کی استعداد میں اضافہ اور عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان کی جانب مرکوز ہورہی ہے۔
آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق دواساز صنعت پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ اکنامکس، عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے۔
آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ برطانوی ہائی کمیشن میں حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں پیش کی گئی۔ دواساز صنعت کی سرمایہ کاری سےپاکستان میں روزگار کے 6,600 سے زائد نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ایس آئی ایف سی عالمی اقتصادی تعلقات میں استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کار رہا ہے۔ ایسے ہی ہیلیون پاکستان لمیٹڈ ایک عالمی دواساز کمپنی ہے جو صحت و بہبود کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے جبکہ دواساز صنعت ملکی معیشت میں استحکام اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی دواساز صنعت پاکستان کی رہی ہے
پڑھیں:
پاکستان کی بیوٹی انڈسٹری نے عالمی مارکیٹ میں جگہ بنا لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی بیوٹی اور ویلنَس(Wellness) مصنوعات بنانے والی کمپنیاں اس سال دبئی میں ہونے والی خطے کی سب سے بڑی نمائش بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔ یہ عالمی سطح کی نمائش 27 سے 29 اکتوبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگی۔
یہ نمائش، جو اب اپنے 29ویں ایڈیشن میں داخل ہو رہی ہے، دنیا بھر کے بیوٹی پروفیشنلز کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے، جہاں تقریباً 75 ہزار سے زائد وزیٹرز اور 2 ہزار 400 سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہوں گے۔ اس ایونٹ کو پاکستانی برآمد کنندگان، مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہاں انہیں نہ صرف بین الاقوامی خریداروں سے براہِ راست ملاقات کا موقع ملے گا بلکہ نئی مارکیٹس میں داخلے اور کاروباری تعلقات بڑھانے کے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔
رواں سال پاکستان کی 40 کمپنیاں اپنی مصنوعات کے ساتھ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں حصہ لے رہی ہیں، جو ملک کی بیوٹی انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے نمایاں شرکتوں میں سے ایک ہے۔ ان میں سے 16 کمپنیاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کی معاونت سے پاکستان پویلین میں نمائندگی کریں گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی بیوٹی اور ویلنَس مصنوعات عالمی سطح پر تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہیں، اور دبئی جیسے بین الاقوامی تجارتی مرکز میں ان کی موجودگی ملکی برآمدات میں اضافے اور صنعت کی ترقی کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔