Nawaiwaqt:
2025-10-16@14:14:57 GMT

پشاورہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ کےپی کوگرفتار نہ کرنے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

پشاورہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ کےپی کوگرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہے؟جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہمیں تو پتہ نہیں ہے کہ کتنی ایف آئی آرز ہیں، ہوسکتا ہےمیرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔ عدالت نے وزیراعلٰی کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کچھ دیر بعد

—فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کچھ دیر بعد ہوگی۔

پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نئے وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔

یہ بھی پڑھیے گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔

گزشتہ روز کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار سہیل آفریدی کو دے دیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندوں یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔ 

یاد رہے کہ دو روز قبل محمد سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا تھا۔ جس میں سہیل آفریدی کو 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اٹھارہ  نومبرتک منظور
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا مقدمات کی تفصیلات، حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت سے رجوع
  • امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
  • سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج
  • خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کچھ دیر بعد
  • گورنر خیبرپختونخوا آج نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے
  • پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخواہ کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم