Al Qamar Online:
2025-10-16@04:47:16 GMT

سہیل آفریدی کےحلف کی تقریب میں گورنر کےخلاف نعرے

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

سہیل آفریدی کےحلف کی تقریب میں گورنر کےخلاف نعرے

پشاور:سرکاری ٹی وی پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب چند منٹ کےلیے نشر کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاو ¿س پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔

 سہیل آفریدی کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، جب تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے ’شرم کرو، حیا کرو‘ کے نعرے لگائے گئے، اس دوران کئی کارکن گورنر فیصل کریم کنڈی کا نام لے کر ہنستے دکھائی دیے۔

 تاہم حلف لینے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا نے سہیل آفریدی کو گلے لگایا اور انہیں مبارکباد بھی دی جس کے بعد فیصل کریم کنڈی تقریب سے روانہ ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گورنر ہاو ¿س پشاور میں سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب میں پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزراءبھی شریک ہوئے۔

 اس موقع پر آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری بھی نو منتخب وزیر اعلیٰ کے ساتھ گورنر ہاوس پہنچے جب کہ سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ ہاﺅس سے حلف برداری کے لیے روانگی سے قبل خصوصی دعا کی گئی ،سہیل آفریدی کو روانگی سے پہلے وزیراعلیٰ ہاو ¿س میں قبائلی مشران نے دعاو ¿ں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی کی حلف برداری

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے عہدے کا حلف لیا۔ سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھالیا، تقریب  میں  گورنر کیخلاف نعرے
  • گورنر کے پی نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں آتے ہوئے گرتے گرتے بچے
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ بن گئے
  • سرکاری ٹی وی پر سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب نشر نہیں کی گئی
  • خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کچھ دیر بعد
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی
  • گورنر خیبرپختونخوا آج نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے