پشاور: خودکش حملے میں شہید ایف سی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ، کورکمانڈر پشاور، اعلیٰ عسکری قیادت، پولیس افسران اور سول حکام سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے شہدا کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ان بہادر جوانوں کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نمازِ جنازہ کے اختتام پر شہدا کے جسدِ خاکی مکمل احترام کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیے گئے، جہاں انہیں پوری ریاستی عزت و احترام کے ساتھ فوجی اعزاز کے تحت سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اس موقع پر موجود شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ملک کی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے جان دینا ایک ایسی عظیم قربانی ہے جو ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہتی ہے۔ شرکا نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان متحد ہے اور کسی بھی قیمت پر دشمن کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن، ترقی اور شہدا کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو ہر فتنے اور دہشت گردی سے محفوظ رکھے اور شہدا کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شرکا نے
پڑھیں:
پشاور، دہشتگردوں کا ایف سے ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک
پشاور میں دہشت گردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا۔
ڈاکٹر میاں سعید نے کہا کہ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ہوئے، فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں۔
سی سی پی او پشاور نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے حملے کے باعث سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
خودکش حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہیدعلاوہ ازیں ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حملے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ہیڈکوارٹر میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حملے سے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں 2 خودکش دھماکے ہوئے: آئی جیآئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں 2 خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ ایک دھماکا مین گیٹ پر اور دوسرا موٹر سائیکل اسٹینڈ پر ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور مارے جاچکے ہیں۔