سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پشاور: خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا **فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں انہیں حلف دلایا۔
تقریب حلف برداری میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
یہ حلف برداری پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی، جہاں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ دیا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا بدھ کو سہیل آفریدی سے حلف لیں۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر گورنر نے یہ کام نہیں کیا تو اسی روز اسپیکر کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں90 ارکان کی حمایت سے وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا تھا، جبکہ اس موقع پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کر کے احتجاج کیا تھا۔ اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سہیل ا
پڑھیں:
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کل ہوگا،سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں
پشاور : وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے پی ٹی آئی کے نامزد سہیل آفریدی اور اپوزیشن کے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
اسپیکر اسمبلی امیدواروں نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی وزارت کے امیدوار ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور نواز لیگ کے سردار شاہجہاں امیدوار ہیں۔
تحریک انصاف کی وزرات اعلیٰ کے انتخاب کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے جبکہ حکومتی ارکان اسمبلی کو سرگرمیاں محدود کرنے اور حکومتی ارکان اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا وزیراعلیٰ کے انتخاب تک پشاور میں ہی رہیں گے۔
جے یو آئی رہنما مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ صوبائی کابینہ بھی تحلیل نہیں ہوئی تو کیسے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے، غیر قانونی اقدام کے خلاف ہر کوئی عدالت جاسکتا ہے، پی ٹی ائی کے دوستوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر انھیں پچھتانا پڑے۔
مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیں گے، وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن مشترکہ امیدوار لارہی ہے۔