واٹس ایپ نے کال شیڈول کرنے کی نئی سہولت متعارف کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
میٹا کے زیرِ انتظام میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے کال شیڈول کرنے کی نئی فیچر متعارف کرا دی ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین گروپ یا انفرادی کالز کے لیے پہلے سے وقت طے کرکے دعوت نامہ بھیج سکتے ہیں، شرکا کی تصدیق دیکھ سکتے ہیں اور مقررہ وقت پر باآسانی کال میں شامل ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے
واٹس ایپ کے مطابق، یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ایپ پر دستیاب ہے اور صارفین انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے مفت وائس کالز کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر Windows 10 (ورژن 1903 یا اس سے جدید) اور macOS 11 یا اس سے جدید سسٹمز پر کام کرے گا۔ البتہ، واٹس ایپ ویب پر کالنگ فیچر دستیاب نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کال شیڈول واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
گیس استعمال نہ کرنے پر بھی بل 6 ہزار روپے! صارفین کے لیے بڑی خبر
راولپنڈی : ننے گیس کنکشن کے لیے صارفین سے بیان حلفی لئے جارہے ہیں ، جس میں قیمتوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہ کرنے کی شرط شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے سوئی گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کے باوجود صارفین کی دلچسپی نہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔نئے کنکشن ایل این جی کی سخت شرائط کے تحت دیے جا رہے ہیں. جن میں بیان حلفی بھی شامل ہے جبکہ نے گیس کنکشن کے لیے وصول کی جانے والی درخواستوں پر بیان حلفی بھی لیا جا رہا ہے۔بیان حلفی میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہ کرنے کی شرط کا بیان حلفی شرائط میں شامل ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ گیس استعمال کرنے نہ کرنے پر ماہانہ پانچ سے چھ ہزار روپے بل میں وصول کیے جائیں گے. جس کی وجہ سے صارفین نئے کنکشن کے لیے دفاتر میں آکر بھی درخواست جمع کروانے سے گریز کر رہے ہیں۔راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں نئے کنکشن کے لیے آنے والے صارفین میں سے زیادہ تر واپس لوٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ کڑی شرائط اور قیمتوں میں اضافے کا خوف بتایا گیا ہے۔محکمہ سوئی گیس کے مطابق دفاتر میں آنے والے صارفین میں سے صرف ہر سو میں سے دو ہی درخواستیں جمع کرواتے ہیں، جس سے نئے کنکشن کے حصول میں صارفین کی کشمکش واضح ہو رہی ہے۔