افغانستان نے اپنی معیشت کا ماڈل رینٹ اے ٹیرریسٹ پر کھڑا کر لیا ہے، ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر شازیہ انور چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنی چاہیے،افغان حکومت کو چاہیے کہ اپنے آپ کو ایک جمہوری حکومت کی طرح پیش کرے،افغانستان کے جو اندرونی معاملات ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں، وہاں کے مختلف گروپ سونے کی کانوں کےلیے آپس میں لڑ پڑے ہیں اور یہ لڑائی شدید ہوتی جارہی ہے ۔
24نیوز کے پروگرام گونج میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ کاکہناتھا کہ افغان حکومت کو ہر گروپ کو یہ سمجھانا چاہیے کہ انہیں پائیدار معاشی استحکام چاہیےجس کیلئے پاکستان انہیں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتا ہے اور دوسرے ممالک جیسے چائنا اور روس کو بھی آپ کے ساتھ شامل کر رہا ہے ۔اور یہ اس لیے کیا جاتا ہے کہ آپ نے جو اپنی معیشت کا ماڈل رینٹ اے ٹیرریسٹ پر کھڑا کر لیا ہے آپ اس کو چھوڑ دیں گے۔لیکن دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ آپ کو یہ شارٹ ٹرم ماڈل ہی پسند ہے ۔اس کا ثبوت یہ ہےکہ یہ جو پاکستان کے خلاف آپ نے جارحیت کی ہے یہ آپ نے انڈیا سے پیسے لے کر اور ان سے وعدے کر کے کی ہے ورنہ آپ کے مقاصد کیا تھے ، کیا آپ نے پاکستان کو فتح کر لینا تھا اس کا تو پاکستان نے آپ کو جواب دے دیا اور ایسا دیا کہ آپ سفید جھنڈے لہرا لہرا کر سیز فائر کی درخواست کر رہے تھے۔
ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، اگلے ہفتے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر اتفاق، دونوں صدور ینگری میں ملیں گے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔