جدہ: پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر چوہدری شفقت محمود دھول کی جدہ واپسی ؛ والہانہ استقبال ممبران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
جدہ: پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر چوہدری شفقت محمود دھول کی جدہ واپسی ؛ والہانہ استقبال ممبران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز
جدہ (خالد نواز چیمہ ) پاکستان انوسٹر فورم کے نومنتخب صدر اور سعودی عرب کے معروف کاروباری و باوقار شخصیت چوہدری شفقت محمود دھول اپنے میڈیکل چیک اپ کے سلسلے میں پاکستان میں قیام کے بعد گزشتہ روز جدہ واپس پہنچے، جہاں فورم کے ممبران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور صحافیوں نے اُن کے دفتر پہنچ کر اُن کی خیریت دریافت کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔
ممبران نے چوہدری شفقت محمود دھول کو پاکستان انوسٹر فورم کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ فورم کے انتخابات کے دوران وہ پاکستان میں موجود تھے، تاہم اُن کے چاہنے والے، دوست احباب اور ساتھیوں نے دن رات محنت کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، جو اُن کی مقبولیت اور اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر اور انوسٹر فورم کے فعال ممبر خالد نواز چیمہ نے بھی فورم کے سینیئر ممبران — معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد افضل، مبشر چیمہ، رفاقت چیمہ، عبداللہ افضل چیمہ اور عمران شیر گوندل — کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود دھول کی خیریت دریافت کی اور انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں چوہدری شفقت محمود دھول کے بھائی اور گجرات کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری آصف محمود دھول بھی شریک تھے۔
چوہدری شفقت محمود دھول نے انوسٹر فورم کے تمام اراکین، دوستوں اور سپورٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری غیر موجودگی میں مجھے کامیاب کرانا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اور میں اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے مکمل یکسوئی کے ساتھ کام کروں گا۔‘‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکساس، ٹک ٹاک پر بم بنانے کا دعویٰ کرنے والا افغان شہری گرفتار ٹیکساس، ٹک ٹاک پر بم بنانے کا دعویٰ کرنے والا افغان شہری گرفتار سری لنکا میں طوفان دتواہ سے تباہی، پاک بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں سعودی عرب انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن بن گیا سری لنکا میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان بھارت کی طرف بڑھنے لگا پاکستان غزہ امن فورس کے لیے فوجی بھجوانے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہو گا: اسحاق ڈار ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے، جسٹس جمال مندوخیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان انوسٹر فورم انوسٹر فورم کے سیاسی و سماجی
پڑھیں:
سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔
Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy
— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 202659 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔
اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔
سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔