علمدار رضا کا پاکستان اسٹیل کے حق دار پنشنر کے لیے مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایپوا کے جنرل سیکرٹری علمدار رضا نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ EOBI کا سرمایہ کاری پورٹ فو لیو 31 اکتوبر 2025 میں بڑھ کر 657.63 ارب ہو گیا ہے جبکہ اس کی سرمایہ کاری آمدنی کا تخمینہ 80.16 ارب روپے لگایا گیا ہے چونکہ پاکستان اسٹیل نے اپنے پنشنر کی پنشن میں اضافہ بشمول ریٹائرمنٹ سے ریوائز پنشن کے جملہ ایریر کی ادائیگی کی شرط کی روشنی میں EOBI کو 2021-22میں مجموعی طور سے81 کروڑ کی بھاری رقم ادا کر چکی ہے۔ جس کی روشنی میں EOBI نے پاکستان اسٹیل کے حقدار پنشنروں کی ریوائز پنشن اور جزوی ایریر 2024 میں ادا کیا لیکن ریوائز پنشن کے تحت مکمل ایریر کی ادائیگی سے پاکستان اسٹیل کے پنشنرز 2021 سے تا حال محروم ہیں لہٰذا سال 2025 میں EOBI کے فنڈ میں اضافے کے بہترین حجم کی روشنی میں ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ EPWA کے جنرل سیکرٹری، علمدار رضا نے EPWA کے پانچویں یوم تاسیس کے اہم موقع پر چیئرمین EOBI جاوید احمد شیخ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے حقدار پنشنرز کو فوری طور پر ریوائز پنشن کے تحت مکمل ایریر کی ادائیگی کے احکامات صادر فرمائیں مزید دیگر اداروں جن میں شپ یارڈ، نیشنل ریفائنری، مشین ٹول فیکٹری کے پنشنروں کی ریوائز پنشن کے ایریر کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
علمدار رضا ، جنرل سیکرٹری EPWA نے چیئرمین EOBI ڈاکٹر جاوید شیخ ، ڈائریکٹر ، ریجنل ہیڈ بن قاسم ریجن انور علی جمالی و دیگر متعلقہ ڈائریکٹرز سے گزشتہ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کے موقع پر چیئرمین وِ میٹنگ میں شریک ڈائریکٹرز نے ایریر کی ادائیگی پر اصولی اتفاق فرمایا تھا، یوم تاسیس کے موقع پر سوشل پنشنرز چیئرمین EOBI سے قوی امید رکھتے ہیں کے وہ حقداروں کو حق دینے میں فوری پیش رفت فرمائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایریر کی ادائیگی پاکستان اسٹیل کے ریوائز پنشن کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :