حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نئی مجوزہ پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دیئے جائیں گے ،
پالیسی کے تحت بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹیپل ویزے جاری کیئے جائیں گے ،نئی پالیسی کے تحت افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے بھارتی نژاد اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جاسوسی الزامات میں گرفتاری، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا کتوں کو ہلاک کرنے پر متعلقہ حکام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بزنس ویزہ

پڑھیں:

مصری وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان، دفترِ خارجہ کا اعلامیہ جاری

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی سے ملاقات—فائل فوٹو

دفترِ خارجہ نے مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ مصری وزیرِ خارجہ نے 29 سے 30 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصری وزیرِ خارجہ نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، معاشی، تجارتی، دفاعی تعاون پر جامع جائزہ لیا جبکہ صحت، تعلیم، ثقافت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے میں مصر کے تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کا نجی شعبے کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق ہوا ہے، پہلے مرحلے میں 250 پاکستانی بزنس ہاؤسز کی فہرست مصر کو دی جائے گی۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بزنس ہاؤسز کی تعداد 500 تک بڑھائی جائے گی، اس دوران پاکستان مصر بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ ہوا تاکہ تجارتی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان مصر بزنس فورم 2026ء کی دوسری سہ ماہی میں منعقد ہو گا، اس موقع پر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے مصر کا الازہر یونیورسٹی کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالر شپس کی تعداد دوگنی کرنے کا اعلان کیا۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر قائم خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا، صدرِ مملکت نے مصر کے تعمیری سفارتی کردار کو سراہا۔

دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی، جس میں دفاعی و سلامتی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس دوران عسکری تعاون، تربیتی پروگرامز اور خطےکی سلامتی کے لیے دونوں ممالک نے عزم کیا، مصری وزیرِ خارجہ کے دورے سے پاک مصر تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • مصری وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان، دفترِ خارجہ کا اعلامیہ جاری
  • خیبر پختونخوا؛ خواجہ سرا افراد کی رجسٹریشن کیلئے نیا فارم متعارف
  • خیبر پختونخوا میں خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا فارم متعارف
  • PTAکاTAP لائسنس ہولڈرز کیلئےنئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ
  • سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے، صدرمملکت
  • چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی ضروری ہے: صدر زرداری
  • وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی کی تیاری، سپر ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا
  • ایس آئی ایف سی کوآرڈینیٹر کا کاروبار دوست معاشی روڈ میپ پیش