data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر): پاکستان بزنس فورم نے ملکی سرحدوں پر دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو سراہا ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جنہوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کارروائیاں اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گا۔چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک افغانستان کے ساتھ خیرسگالی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان مخالف عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے۔ پاکستان نے چار دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی، تعلیم دی، روزگار فراہم کیا۔ آج انہی عناصر کی حمایت سے پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔سینیئر نائب صدر آمنہ اعوان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا موجودہ رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔یہ رویہ نہ صرف بھائی چارے کے جذبے کے خلاف ہے بلکہ پاکستان کی سیکیورٹی اور ترقی کے لیے براہ راست چیلنج ہے۔ فورم کے مختلف ریجنز کے چیئرمینز جس میں چیئرمین سینٹرل پنجاب ناصر ملک نے کہا کہ افواج پاکستان کی یہ فوری اور مؤثر کارروائی ایک مضبوط پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔چیئرمین جنوبی پنجاب ملک طلعت سہیل نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور امن کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔چیئرمین خیبرپختونخوا اشفاق پراچہ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں قومی یکجہتی اور مضبوط موقف کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین بلوچستان درو خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، اور ہم کسی بھی دہشتگردی کے خلاف بھرپور ساتھ دیں گے۔ پاکستان بزنس فورم کی قیادت نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو قوم کے ہر طبقے — خصوصاً کاروباری طبقے — کی مکمل حمایت کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا۔ملک میں امن و استحکام ہی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس کے لیے ہم ہر محاذ پر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ پاکستان نے کہا کہ کے خلاف کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ترین بین الاقوامی فورم پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا

شرم الشیخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ۔  مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کے لیے دعوت دینے لگے تو انہوں نے کہا کہ  میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپنے پسندیدہ پاکستانی فیلڈ مارشل کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو یہاں موجودنہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میراسلام پہنچا دیجے گا۔ اس حوالے سے تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ دنیا کی سب سے طاقتور شخصیت کی جانب سے ایک بین الاقوامی فورم پر فیلڈ مارشل کے لیے کہے گئے یہ بے مثال الفاظ پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی اور عظیم اعزاز سے کم نہیں۔

امریکی صدر امن کے علم بردار اور سب سے زیادہ امن نو بیل انعام کے مستحق ہیں، شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف کاخطاب

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان سرحد کرم سیکٹر میں افغان طالبان کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین
  • ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا 74ویں برسی پر شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو پیغام خراجِ عقیدت و سلامِ تحسین
  • اسلام آباد: پاکستان ویتنام بزنس فورم کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے آغاز کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ترین بین الاقوامی فورم پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا
  • ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
  • مسلح افواج دفاع وطن کے لیے پُرعزم ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف: شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
  • پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کو خراجِ تحسین؛ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع