data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سول سرونٹس کے اثاثہ جات رولز 2023 میں اہم ترمیم کر دی۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قواعد میں ’سول سرونٹ‘ کی جگہ ’پبلک سرونٹ‘ کی اصطلاح شامل کر دی گئی ہے۔ نئی تعریف کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران وفاقی و صوبائی حکومتوں کے افسران خودمختار اداروں اور سرکاری کارپوریشنز کے افسران اب اس دائرہ کار میں شامل ہوں گے۔

البتہ نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مستثنیٰ افراد اس تعریف کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ترمیم کے بعد نئے قواعد براہِ راست پبلک سرونٹس پر لاگو ہوں گے۔

ترمیمی مسودہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کے تحت تیار کیا گیا تھا، جس پر ایف بی آر نے گزشتہ ماہ اسٹیک ہولڈرز سے آراء اور تجاویز بھی طلب کی تھیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو شیڈول ہے، جس میں پاکستان کے لیے 1.

20 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس آج ہوگا، اہم مسودہ قوانین ایجنڈے میں شامل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس آج بروز جمعہ 28 نومبر دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایوان میں سب سے پہلے محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کے پوچھے گئے سوالات کے جواب پیش کیے جائیں گے۔ اس کے بعد ارکان اپنے زیرو آور نوٹسز ایوان میں رکھیں گے، جب کہ 5 موجودہ تحریکِ التواء پر بھی بحث کی جائے گی۔

اجلاس کے اہم نکات میں پنجاب موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025، ستھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025 اور پولیس آرڈر (دوسری ترمیم) 2025 کے مسودہ قوانین کی پیشی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایوان میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر عام بحث کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری:ایف بی آر افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی، ایس ایس پی ویسٹ کا بڑا اقدام، اے ایس آئی سمیت 11 پولیس اہلکار معطل
  • پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس آج ہوگا، اہم مسودہ قوانین ایجنڈے میں شامل
  • IMF حکم،FBR افسران کے اثاثہ جات ڈیکلریشن کا نوٹیفکیشن جاری
  • پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، نورمصطفیٰ لغاری
  • بزدار دور میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات میں بیوروکریسی کا عدم تعاون سامنے آگیا
  • میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب محکمہ انجینئرنگ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی کے ارکان مستعفی، پنجاب میں کئی ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہو سکا
  • پی ٹی آئی ارکان کے استعفے، پنجاب میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کئی ماہ سے غیر فعال