ہلاک مغویوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےکہا ہے کہ حماس کو جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں ہلاک ہونے والے مغویوں کی لاشیں واپس کرنا ہوں گی۔

نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اسرائیل اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے اس کے لیے مزید دباؤ یا کارروائی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کوششیں اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آخری مغوی کی لاش واپس اسرائیل نہیں پہنچ جاتی۔

حماس نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو اسرائیل کو غزہ میں کارروائی کی اجازت دوں گا: ٹرمپ

اسرائیلی حکام نے بتایا کہ معاہدے کے تحت کچھ لاشیں واپس کی گئی ہیں مگر ابھی کئی لاشیں باقی ہیں۔

اسرائیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر حماس معاہدے پر عمل درآمد نہ کرے تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے آج مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

حماس نے کہا کہ یرغمالیوں کی دیگر لاشوں کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں اور خصوصی آلات کی ضرورت ہے تاکہ انہیں تلاش کر کے نکالا جا سکے اور ہم اس سلسلے میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ یہ معاملہ جلد از جلد مکمل ہوسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی وزیردفاع کا حماس کو شکست دینےکیلئے فوج کو جامع منصوبہ تیار کرنےکا حکم اسرائیلی وزیردفاع کا حماس کو شکست دینےکیلئے فوج کو جامع منصوبہ تیار کرنےکا حکم کولمبیا کا منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ بھیجنے کا اعلان پاک بھارت جنگ میں7 طیارےگرائے گئے تھے، ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے: برطانوی اخبار سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں رات گئے اسرائیل کے حوالے کی گئیں۔ اس طرح غزہ امن معاہدے کے تحت جاری قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کے عمل میں ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

اس سے قبل بھی حماس نے معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20 قیدیوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا تھا۔ معاہدے کا مقصد انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی اور انسانی جانوں کے ضیاع میں کمی لانا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ا نہوں نے تصدیق کی کہ حماس کی قید سے تمام 20 یرغمالی بخیریت واپس پہنچ چکے ہیں، تاہم یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہوا اور مزید اقدامات باقی ہیں۔

اُدھر غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے فلسطینی شہریوں کی لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 44 شہدا کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حماس کے پاس مزید یرغمالیوں کی لاشیں ہیں، اسرائیلی انٹیلی جنس
  • قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ، حماس کا اسرائیل پر فلسطینیوں کی نعشیں مسخ کرنے کا الزام
  • حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • حماس کو غیرمسلح ہونا ہوگا، نہ ہوئی تو ہم کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں
  • اسرائیل نے 45 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ کے حوالے کر دیں
  • اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، رفح کراسنگ نہ کھولنے اور غزہ کیلئے امداد میں کمی کا کہہ دیا
  • حماس کا بڑا اقدام، 20 زندہ قیدیوں کے بعد 4 قیدیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے
  • حماس کا بڑا اقدام، 20 یرغمالیوں کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے