Al Qamar Online:
2025-10-16@04:49:31 GMT

فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی منظور

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی منظور

اسلام آباد:۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی کو منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے پیش کی گئی بولی مقررہ ریفرنس پرائس سے زیادہ تھی، اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کی نامزد کمپنی کے ساتھ سرکاری سطح (G2G) پر معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید بہتری متوقع ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن اور اس عمل سے وابستہ تمام متعلقہ اداروں و افراد کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے اجلاس کے دوران اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کے معاشی اصلاحات اور شفاف نجکاری کے عزم کو دہرایا۔ اجلاس میں وزرائے پیٹرولیم، نجکاری، ریلویز اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نجکاری کے

پڑھیں:

پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ

 

پاکستان اور ترکیہ کی سرکاری کمپنیاں مل کر پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس تلاش کریں گی اور اس حوالے سے فارم آؤٹ ایگریمنٹ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے مابین ہوا۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے شیئر ہولڈرز کو خط کے ذریعے اہم پیش رفت سے آگاہ کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پی پی ایل نے ترکش پیٹرولیم کمپنی آف شور ایسٹ انڈس سی بلاک کی آپریٹرشپ فروخت کردی ہے۔

خط میں بتایا گیا   کہ معاہدے کے تحت انڈس سی بلاک میں ترکش پیٹرولیم کو 25 فیصد حصہ دیا گیا ہے، پاک-ترکیہ اسٹریٹجک آف شور معاہدے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے پورا تعاون کیا۔
پی پی ایل نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی، انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کا بھی 20،20 فیصد حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی کی منظوری
  • فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کیلیے اضافی بولی سامنے آگئی
  • پاک‘ ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل و گیس تلاش کرنے کا معاہدہ
  • پاکستان،امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
  • سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے میکنزم پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
  • سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے میکنزم پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
  • پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
  • پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ
  • پاکستان اورامریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات