Jang News:
2025-12-03@06:57:07 GMT

افغان طالبان کا جھوٹ بے نقاب، بابِ دوستی سلامت

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

افغان طالبان کا جھوٹ بے نقاب، بابِ دوستی سلامت

—فائل فوٹو

چمن میں بابِ دوستی سلامت ہے، اس کی تباہی کے حوالے سے افغان طالبان کی جانب سے بولا گیا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی ایف سی (نارتھ) کے دورے کا مقصد موجودہ آپریشنل حالات کا جائزہ لینا اور ٹروپس کو سراہنا تھا۔

اسپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابِ دوستی پاکستان کی جانب اپنی مکمل اصل حالت میں موجود ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان رجیم کے سرکاری ترجمان نے بابِ دوستی کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ درحقیقت افغانستان کی جانب کا گیٹ افغان طالبان نے خود بارودی مواد سے تباہ کر کے ڈرامہ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی جانب

پڑھیں:

کرم خرلاچی بارڈر پر پاک افغان جھڑپ، حملہ آور طالبان میں سے دو ہلاک اور دو گرفتار

اسلام ٹائمز: گذشتہ شب رات کے ابتدائی پہر خرلاچی بارڈر کے قریب واقع ایک فوجی چوکی پر افغانستان کی جانب سے کچھ طالبان نے بلا اشتعال حملہ کیا۔ تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے حملے کو ناکام بنانے کے علاوہ مبینہ ہطور پر دراندازوں میں سے دو افراد کو گرفتار جبکہ دو کو ہلاک کردیا اور حملے کے ردعمل میں ایف سی قلعہ تائیدہ سے بڑی گن کے لگ بھگ 10 گولے فائر کئے گئے۔ یہی نہیں بلکہ نستی کوٹ میں موجود ایک اور بیس سے بھی اتنے ہی گولے فائر کئے گئے۔ رپورٹ: ایس این حسینی

گذشتہ دو ماہ سے پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ کی سی صورتحال چلی آرہی ہے۔ اس دوران سرحد پر مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ جس میں جانبین کو کافی حد تک جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ جنگ سے کے پی کے سرحدی یعنی قبائلی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ گذشتہ شب رات کے ابتدائی پہر خرلاچی بارڈر کے قریب واقع ایک فوجی چوکی پر افغانستان کی جانب سے کچھ طالبان نے بلا اشتعال حملہ کیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے حملے کو ناکام بنانے کے علاوہ مبینہ ہطور پر دراندازوں میں سے دو افراد کو گرفتار جبکہ دو کو ہلاک کر دیا اور حملے کے ردعمل میں ایف سی قلعہ تائیدہ سے بڑی گن کے لگ بھگ 10 گولے فائر کئے گئے۔ یہی نہیں بلکہ نستی کوٹ میں موجود ایک اور بیس سے بھی اتنے ہی گولے فائر کئے گئے۔ شہرنو اور خوست میں موجود متعدد افغان فوجی بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے کرم کی سطح پر حکومت پاکستان نے اپنی فوجی تیاریوں میں بھرپور اضافہ کیا ہے۔ انفنٹری سمیت بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور فوجی نفری میں کافی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس دوران فوجی اور سول حکام نے علاقائی قبائل کو بھی بھرپور اعتماد میں لیا ہے۔ علاقائی عمائدین خصوصاً یہاں کی اہم تنظیموں کے ساتھ الگ الگ جرگے کئے گئے اور موضعات کی سطح پر جنگجو رضاکاروں کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔ علاقائی سطح پر تمام قبائل نے ملکی دفاع کی خاطر بھرپور کمک کو اپنا قومی فریضہ سمجھ کر حکومت کو تسلی دی ہے۔ خیال رہے کہ ایک ماہ قبل ہونے والی جھڑپوں میں، جن مقامات پر حملہ کیا اور نقصان پہنچایا اور فوجی نفری کی کمی کے باعث جن چوکیوں پر انہوں نے قبضہ کیا، صرف چند ہی گھنٹوں میں انہیں طوری بنگش قبائلی رضاکار فورس نے دوبارہ چھین لیا۔

جس کے بعد مقامی بلکہ قومی سطح پر حکومت کا طوری بنگش قبائل پر اعتماد بڑھ گیا ہے اور ان کے حوالے سے موجود بعض خدشات بھی دور ہوچکے ہیں۔ جس کا واضح ثبوت یہی ہے کہ ہائی اتھارٹیز نے طوری بنگش قبیلے سے سپیشل فورس کے لئے نفری طلب کی ہے۔ جسے نہایت حساس مقامات اور حساس افراد کے ساتھ متعین کیا جائے گا۔ اتنے اعتماد کے باوجود کرم کے محب وطن قبائل طوری بنگش کے راستے گذشتہ ایک سال سے بند پڑے ہیں۔ روزانہ چار گھنٹوں کے لئے جزوی طور پر ٹریفک جاری ہے۔ مسافر اور بڑی گاڑیاں روزانہ نہایت کھٹن راستے یعنی شورکو سے ہوکر جاتی ہیں، جہاں انہیں نہایت مشکل درپیش ہوتی ہے۔

اس کچے راستے میں گاڑیاں اور اس پر موجود سامان روزانہ ٹنوں گرد و غبار برداشت کرتا ہا۔ راستے میں بعض مقامات پر گاڑیوں پھنس جاتی ہیں، جنہیں پھر ٹریکٹروں کی مدد سے نکالنا پڑتا ہے۔ 26 نومبر کو علی زئی ایف سی قلعہ میں ہونے والے جرگہ میں جب کمانڈنٹ حیدر نے قبائلی عمائدین سے کمک کی درخواست کی تو عمائدین نے حکومت سے یہی مطالبہ کیا کہ کرم کی حالت زار پر رحم فرما کر راستوں کو کل وقتی کھولنے کے ساتھ ساتھ اسے صدہ اور علی زئی پر بحال کیا جائے۔
 

متعلقہ مضامین

  • دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے
  • پاک افغان کشیدگی، خواب ریزہ ریزہ
  • سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات ؟
  • افغان  شہری  کی گرفتاری ِ اعترافی  بیان  سے پاکستان میں  دہشتگردی پھیلانے کا  نیٹ  ورک  بے نقاب 
  • پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والا افغان نیٹ ورک بے نقاب
  • تاجکستان نے افغانستان سے حملوں میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
  • کرم خرلاچی بارڈر پر پاک افغان جھڑپ، حملہ آور طالبان میں سے دو ہلاک اور دو گرفتار
  • امریکا میں افغان تارکین وطن کے سنگین جرائم بے نقاب، متعدد گرفتار، ڈی پورٹیشن کا اعلان
  • طالبان حکام دہشت گردوں کی سہولت کاری بند کریں،ترجمان پاک فوج
  • بھارت و افغان گٹھ جوڑاورامن