Jasarat News:
2025-10-16@21:02:30 GMT

ملائیشیا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

ملائیشیا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملائیشیا میں شدید آندھی اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے ضلع کوالا لانگت طوفانی بگولوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا اور شدید آندھی سے اسکول سمیت متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں کئی چھتیں اڑ گئیں۔

ضلع میں تیز ہواؤں کے باعث گاڑی چلانا بھی مشکل ہوگا، ناگہانی آفت نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں 11 طلبا سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل امریکی ریاستوں کینٹکی اور میزوری میں بگولوں اور طوفانی جھکڑوں نے کئی علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑا دیں تھیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ لکڑی کے متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے تھے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ اس قسم کے شدید موسمی حالات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے جس سے طوفانوں کی شدت اور تواتر میں اضافہ ہوا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طوفانی بگولوں

پڑھیں:

پاکستان میں دہائیوں بعد سرد ترین سردی متوقع، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان اس سال دہائیوں کی شدید ترین موسمِ سرما کا سامنا کرے گا، جب کہ ماہرین نے لا نینا کے اثرات کے باعث غیر معمولی درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

اقوام متحدہ اور انٹرسیکٹر کوآرڈینیشن گروپ (ISCG) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری کم رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں ہلکی یا معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔

ماہرین کے مطابق لا نینا اس وقت بنتی ہے جب بحرالکاہل کے پانی کا درجہ حرارت معمول سے کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی تبدیلیاں، بارشوں اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی غذائی قلت، صحت کے مسائل اور رہائشی مشکلات موجود ہیں، اور اب شدید سردی ان مسائل کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ فصلوں کی کٹائی میں تعطل، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض میں اضافہ، اور پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ اس سردی کے موسم کو مزید خطرناک بنا سکتا ہے۔

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں 12 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین سیلاب کے دوران زیرِ آب آگئی، جس سے چاول، کپاس اور گنے کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ربیع سیزن کی بوائی بھی متاثر ہوئی ہے، جس سے خوراک اور روزگار کا بحران گہرا ہو گیا ہے۔

صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 229,000 سے زائد گھروں کی تباہی کے باعث لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے سرد موسم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جس سے نزلہ، زکام، ٹائیفائیڈ، ہیضہ اور ڈینگی کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق، لا نینا کی موجودہ لہر ستمبر 2025 میں شروع ہوئی اور اس کے فروری 2026 تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں نازک جنگ بندی خطرے میں، اسرائیلی وزیر دفاع کی نئی دھمکی: شرائط پوری نہ ہوئیں تو جنگ دوبارہ شروع ہوگی
  • سیلاب سے پنجاب کے فش فارمز کو شدید نقصان، مچھلی کی پیداوار و مارکیٹ بحران کا شکار
  • پاکستان میں دہائیوں بعد سرد ترین سردی متوقع، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • کراچی افغان بستی میں آپریشن: 300سے زائد غیرقانونی مکانات اوردکانیں مسمار،متعدد افراد گرفتار
  • امریکی صدر 26 اکتوبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے
  • پنجاب بھرمیں 1466 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی، ترجمان
  • میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 130 افراد ہلاک
  • میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 130 افراد ہلاک، ہزاروں مکانات متاثر
  • میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 130افراد ہلاک