مقاومت نے آزادی، عزت اور وقار کا نیا باب کھول دیا، حماس رہنماء
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی حقوق پر بحث نہیں ہو سکتی۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا قومی حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" كے سربراہ "زاهر جبارین" نے كہا كہ مقاومت نے ہماری قومی جدوجہد کی تاریخ میں دوبارہ آزادی، وقار اور عزت کا ایک نیا باب کھولا ہے۔ انہوں نے فلسطینی قیدیوں کو رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی، اُن شہیدوں کے خون سے حاصل ہوئی جنہوں نے مزاحمت اور آزادی کے راستے کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہوا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ "طوفان الاقصیٰ" ہماری قومی تاریخ میں جدوجہد کے سب سے بڑے ابواب میں سے ایک ہے۔ انہوں نے دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی حقوق پر بحث نہیں ہو سکتی۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا قومی حق ہے۔
زاھر جبارین نے کہا کہ آج دنیا ایک حقیقی امتحان سے گزر رہی ہے۔ جو کوئی بھی خطے میں امن چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی آزادی کی ضمانت دے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر یکساں بین الاقوامی موقف سے اس عمل کا آغاز کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا تسلسل، تنازعے کی آگ کو بھڑکائے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق، آبادکاری میں توسیع اور یروشلم کو یہودیانے کی کوششیں، بارود کے ڈھیر کی مانند ہیں جس سے سارا خطہ جُھلس کر رہ جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔