شامی صدر کی پیوٹن سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی صدر احمد الشرع نے روس کے صدارتی محل کریملن میں ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ،جو ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔ شامی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ روس پہنچنے والے شامی وفد نے سابق حکومت کی باقی ماندہ افواج کو دوبارہ مسلح نہ کرنے کے لیے ماسکو سے ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش کی۔ وفد نے ماسکو سے شام کی نئی فوج کی تعمیر نو میں دمشق کی مدد کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ شامی صدر احمد الشرع نے پیوٹن کے سامنے اسرائیلی فوج کی طرف سے کسی بھی نئی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے روسی پولیس کو دوبارہ تعینات کرنے کا خیال پیش کیا۔ بات چیت میں لاذقیہ میں حمیمیم ائرپورٹ اور شامی ساحل پر طرطوس بحری اڈے کے مستقبلکے علاوہ ملک کے شمال مشرق میں قامشلی ہوائی اڈے پر روسی فوجی موجودگی پر توجہ دی گئی۔ بات چیت میں اقتصادی پہلوؤں پر بھی بات کی گئی۔دوسری جانب روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پیوٹن اور احمد الشرع کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں شام میں روسی فوجی اڈوں کے مسئلے پر گفتگو کی۔ لا روف نے بتایا کہملاقات میں ہر چیز پر بات ہوئی ۔ اس سے قبل کریملن کے ترجمان دمتری بیسکوف نے کہا تھا کہ پیوٹن اور الشرع کے درمیان ملاقات میں شام میں روسی فوجی اڈوں کا معاملہ زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔ پیوٹن نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس اور شام کے درمیان کئی دہائیوں سے خصوصی نوعیت کے تعلقات قائم ہیں اور روس کی شام کے ساتھ پالیسی ہمیشہ شامی عوام کے مفادات کی بنیاد پر استوار رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔