UrduPoint:
2025-12-01@01:25:15 GMT

شامی صدر کا دورہ ماسکو، پوٹن سے کیا بات چیت ہوئی؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

شامی صدر کا دورہ ماسکو، پوٹن سے کیا بات چیت ہوئی؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے بدھ کے روز ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ روس کے ساتھ شام کے تعلقات کو "نئی سمت" دینا چاہتے ہیں۔

گزشتہ برس کریملن کے اہم اتحادی بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے شامی صدر کی اپنے روسی ہم منصب سے یہ پہلی ملاقات تھی، جہاں پوٹن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

شام میں برسوں کی خونریز خانہ جنگی کے دوران احمد الشرع اور پوٹن مخالف فریقوں کے حامی تھے، جس میں پوٹن نے بشار الاسد کے کلیدی حامی ہونے کی حیثیت سے ان کے لیے اپنی زبردست فوجی طاقت کا بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب احمد الشرع کے مسلح اسلام پسند گروپ نے باغی حملوں کی قیادت کی، جس نے بالآخر اسد کو اقتدار سے ہٹانے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

تاہم بدھ کے روز روسی اور شامی رہنما ماضی کی دشمنی پر عملیت پسندی کو ترجیح دیتے ہوئے پہلی بار ایک ساتھ بیٹھے اور انہوں نے بات چیت کی۔ کیا بات چیت ہوئی؟

شامی صدر کے دورے سے قبل ملک کے سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ان کے اس دورے کا مقصد "روس کے ساتھ تعلقات کو نئی شکل دینا" اور سیاسی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔

کیمرے کے سامنے دونوں رہنماؤں نے پرجوش تبادلہ خیال کا اشارہ دیا، تاہم بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی بات چیت کے حوالے سے یہ توقع ہے کہ انہوں نے بشار الاسد کی حوالگی کے لیے ماسکو پر دباؤ ڈالا ہو گا، جو اپنی معزولی کے بعد وہاں سے فرار ہو کر روس پہنچے تھے اور کریملن نے انہیں پناہ دے رکھی ہے۔

ایک شامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: "شرع روسی صدر سے ان تمام افراد کی حوالگی کی بات کریں گے، جنہوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور اب وہ روس میں ہیں، خاص طور پر بشار الاسد کی حوالگی ۔

"

تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ روس اس سے اتفاق نہیں کرے گا۔ ان کے دورے سے قبل پیر کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ روس نے اسد کو سیاسی پناہ دی ہے، کیونکہ انہیں اور ان کے خاندان کو "جسمانی طور پر خاتمے کے خطرے کا سامنا" تھا۔

شام میں روس کے فوجی اڈے

دونوں رہنماؤں کے درمیان شام میں روس کے اہم فوجی اڈوں - طرطوس میں بحری اڈے اور حمیم میں فضائی اڈے کی حیثیت پر بھی بات چیت کی توقع تھی، جن کا مستقبل نئی حکومت کے بعد سے غیر یقینی ہے۔

البتہ شام کے صدر نے یہ عندیہ بھی دیا کہ وہ روس کو شام میں اپنے فوجی اڈوں تک رسائی کی اجازت جاری رکھ سکتے ہیں۔

ملاقات کے آغاز میں الشرع نے اپنے بیان میں دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو تسلیم کیا، تاہم کہا کہ وہ ان رشتوں کو دوبارہ ترتیب دینا چاہتے ہیں، کیونکہ وہ دمشق کو عالمی سطح پر تنہائی سے باہر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شرع نے پوٹن سے کہا کہ "ہم ان تعلقات کی نوعیت کو ایک نئے انداز میں بحال کرنے اور از سر نو متعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ شام کی آزادی، خودمختار شام، اور اس کے علاقائی اتحاد اور سالمیت اور اس کی سکیورٹی کا استحکام حاصل ہو سکے۔"

پوٹن نے اس موقع پر کہا، "گزشتہ دہائیوں کے دوران، ہمارے ممالک نے خاص طرح کے تعلقات استوار کیے ہیں۔

"

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بات چیت کے ایجنڈے میں "کچھ دلچسپ اور مفید کام" شامل ہیں اور روس "ان کی تکمیل کے لیے سب کچھ کرنے" کے لیے تیار بھی ہے۔

شرع نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شام تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرے، تاہم "خاص طور پر روس کے ساتھ"۔

شام میں روس کے مفادات

روس شام کے بحیرہ روم کے ساحل پر واقع طرطوس پر اپنی بحری بندرگاہ اور حمیم فوجی اڈے تک رسائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔

شرع نے اس کی اجازت دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اپنے دوطرفہ تعلقات کی "عظیم تاریخ میں طے پانے والے تمام معاہدوں کا احترام کرے گا۔"

اس کے بدلے میں وہ شام میں اپنی طاقت کو مستحکم کرنے، اس کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور روسی توانائی اور سرمایہ کاری تک رسائی کے ساتھ کمزور معیشت کو بچانے میں ماسکو کی مدد چاہتے ہیں۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کے روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈھائی گھنٹے سے زائد بات چیت جاری رہی اور ماسکو نے کہا کہ وہ شام کے خام تیل کی پیداوار میں اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

نائب وزیر اعظم الیکسزانڈر نوواک نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے بات چیت میں کہا کہ "روسی کمپنیاں ایک طویل عرصے سے شام کے آئل فیلڈز پر کام کر رہی ہیں۔

" انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نئے شعبے بھی ہیں جہاں ماسکو "شرکت کے لیے تیار" ہے۔

نوواک نے کہا کہ "ہماری کمپنیاں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے نظام کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہیں۔"

روسی وزراء کا کہنا ہے کہ وہ شام کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات پہنچانے نیز تباہ شدہ بجلی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ تاہم ماضی کی تلخ یادوں کے سبب مسکراہٹوں کے درمیان تناؤ بھی برقرار ہے۔

ادارت: کشور مصطفیٰ

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے تیار بشار الاسد چاہتے ہیں کہا کہ وہ انہوں نے بات چیت کے ساتھ شام کے کے بعد کے روز روس کے

پڑھیں:

SDF کو شامی افواج میں ضم ہونا چاہئے، عبدالله اوجلان

اپنے ایک بیان میں کُردستان ورکرز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں، شام میں گزشتہ برس 10 مارچ کو جولانی رژیم اور کُرد فورسز کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کُردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے رہنماء "عبدالله اوجلان" نے کہا کہ میں، شام میں گزشتہ برس 10 مارچ کو جولانی رژیم اور کُرد فورسز کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کرتا ہوں۔ اس معاہدے پر عمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ SDF کے نام سے معروف کُرد فورس کا شامی فوج میں ضم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے، تاہم کُردوں کے زیر انتظام علاقوں کی سیکورٹی سنبھالنے والے "آسایش" نامی ادارے کو اپنا کام جاری رکھنا چاہئے۔ یاد رہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس یعنی SDF کے سربراہ، کمانڈر مظلوم عبدی اور شام پر قابض باغیوں کے سربراہ "احمد الشرع" المعروف ابو محمد الجولانی نے گزشتہ برس 10 مارچ کو ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ جس کی رو سے خود ساختہ کُرد حکومت کے سول اور فوجی اداروں کو سال کے آخر تک قومی اداروں میں ضم ہونا تھا۔ لیکن دونوں فریقوں کے درمیان شدید اختلافات کے باعث یہ معاہدہ اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کُردستان ورکرز پارٹی، ترکیہ میں عسکری کارروائیاں کرتی تھی۔ اس گروہ نے حال ہی میں ہتھیار ڈالے ہیں۔ اس لئے تُرک حکومت کے ساتھ اس گروہ کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ درنتیجہ اس گروہ کے سربراہ عبدالله اوجلان کا مذکورہ بیان، شام میں ترکیہ کے نفوذ کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا بیت جن پر حملہ، جولانی رژیم کی مکمل معاونت سے انجام پایا، شامی مبصر
  • ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی: اسحاق ڈار
  • ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی، اسحاق ڈار
  • بھارت روسی صدر کے دورے سے زیادہ پرامید نہیں: سیکرٹری دفاع کا اعتراف
  • ماسکو ایوارڈ تقریب میں سونیا حسین نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • امریکی قرارداد میں فلسطین کے حق خودارادیت کو تسلیم نہ کرنے پر روس کا اظہار تشویش
  • شامی سرزمین پر صیہونی حملے کیخلاف قطر کا ردعمل
  • پوٹن امن منصوبے پر بات کو تیار لیکن یوکرین کے لیے وارننگ
  • SDF کو شامی افواج میں ضم ہونا چاہئے، عبدالله اوجلان
  • شامی قصبے بیت جن پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد جاں بحق