بھارت روسی صدر کے دورے سے زیادہ پرامید نہیں: سیکرٹری دفاع کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
نئی دہلی ( نیوزڈیسک) بھارت کے سیکرٹری دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے چند دن میں ہونے والے دورے سے زیادہ پرامید نہیں۔
بھارتی سیکرٹری دفاع شریٰ راجیش کمار سنگھ نے پیوٹن کے دورہ بھارت سے پہلے قومی سکیورٹی سمٹ کے موقع پر محتاط بیان میں کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 4 اور 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کر رہے ہیں، پیوٹن کا دورہ بھارت میں شاید بڑی بریک تھرو نہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ پیوٹن مودی ملاقات میں دفاعی تعاون اور ہتھیاروں کی ترسیلُ میں تاخیر پر بھی بات ہو گی، S-400۔ کی مزید خریداری پر بات چیت کی جائے گی تاہم روس سے پہلے آرڈر کردہ S-400 میزائل سسٹمز کی ترسیل میں تاخیر پر تشویش ہے۔
بھارتی سیکرٹری دفاع نے کہا کہ سخوئی جہازوں کی ڈیلیوری اور اپگریڈیشن کے لئے ٹائمُ لائن بھی بھارت کے لئے باعث تشویش ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سیکرٹری دفاع
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔