یورپی یونین کا روسی ڈرونز سے نمٹنے کیلیے ’بلند و بالا دیوار‘ بنانے کے منصوبے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
یورپ نے اپنی فضائی حدود کے تحفظ اور دفاعی خودمختاری کے لیے دیوار چین کی طرز پر ایک شاہکار تعمیر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے اس نئے دفاعی منصوبے "یورپی ڈرون ڈیفنس انیشی ایٹو" پر کام شروع کر دیا ہے، جس میں یورپ کی مشرقی سرحدوں پر ایک "ڈرون وال" (Drone Wall) کی تعمیر کا تصور شامل ہے۔
یہ منصوبہ جمعرات کو پیش کی گئی ایک دفاعی روڈ میپ کا حصہ ہے، جس کا مقصد 2026 کے آخر تک ابتدائی دفاعی نظام کو فعال کرنا اور 2027 تک مکمل طور پر آپریشنل سسٹم قائم کرنا ہے۔
ڈرون وال کا یہ منصوبہ روسی ڈرونز کی مسلسل فضائی خلاف ورزیوں اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پیش کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے ہی پولینڈ، ڈنمارک، ایسٹونیا اور جرمنی سمیت کئی یورپی اور نیٹو ممالک نے روسی ڈرونز کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کی شکایات کی تھیں۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے یہ اقدامات یورپ کو کسی ممکنہ روسی حملے کے خلاف تیار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
صدر، یورپی کمیشن اُرسلا فان ڈیر لاین نے کہا کہ یورپ کو اپنی مشرقی سرحدوں پر ایک ڈرون وال تعمیر کرنی ہوگی تاکہ فضائی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔"
سربراہ یورپی خارجہ امور کایا کالاس کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نیٹو کے کام کی نقل نہیں بلکہ تکمیل ہے۔ ہم اپنی سلامتی کے لیے خود بھی ذمہ دار ہیں۔
اسی طرح نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ نیٹو ایسے مربوط نظام کی آزمائش کر رہا ہے جو ڈرون سمیت ہر فضائی خطرے کو شناخت، ٹریک اور ناکارہ بنا سکے۔
دوسری جانب روس نے یورپی ممالک کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک "جھوٹے پروپیگنڈے" کے ذریعے کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔
روسی فیڈرل سیکیورٹی چیف نے دعویٰ کیا کہ ہمارے خلاف یہ کارروائیاں نیٹو کے خفیہ اداروں کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یورپی یونین میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نئی پابندیوں کی تیاری
یورپی یونین سوشل میڈیا اور اے آئی کے استعمال پر نئی پابندیوں اور ضابطوں کی تیاری کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں سوشل میڈیا، ویڈیو-شیئرنگ پلیٹ فارمز اور اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی کے لیے یورپ بھر میں “کم از کم عمر 16 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس قرارداد کے مطابق، اگر کوئی 13 سے 16 سال کی عمر کے بچے ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا چاہیں تو اُنہیں ماں/باپ یا سرپرست کی اجازت درکار ہوگی اور 13 سال سے کم عمر کے بچوں کی رسائی مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔
اس قانون کے تحت، ایسے اے آئی سسٹمز جنہیں شدید خطرہ شمار کیا جائے گا، اُن پر پابندی یا سخت قواعد ہوں گے۔ یہ ضابطے حقوقِ انسانی، نجی زندگی، میرٹ اور شفافیت کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کو محفوظ بنانے اور اے آئی کے غلط استعمال کو روکنے کے مقصد سے بنائے گئے ہیں۔
یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ سماجی رابطے اور آن-ڈیمانڈ میڈیا پلیٹ فارمز کا نئے قواعد کے تحت جائزہ اور انہیں مزید ذمہ دار بنانے کی ضرورت ہوگی، خاص طور پر ایسے جن پر اشتہارات اور اے آئی ٹولز استعمال ہوتے ہیں۔