عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں میں وزیراعلیٰ ہوں، سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان سے ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔
ہائی کورٹ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ان سے ملاقات ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام کی نمائندگی کرتا ہوں۔ جو لوگ ملاقات کرنے نہیں دے رہے، انہیں احساس کرنا چاہیے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
سہیل آفریدی نے بتایا کہ کابینہ کی جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے۔ بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ کو فائنل کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی، جس پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی درج ہے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں تو پتا نہیں ہے کہ کتنی ایف آئی آرز ہیں، ہو سکتاہے میرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی سے ملاقات
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کی درخواست دائر کرنے کیلیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہائیکورٹ پہنچ گئے
اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دھرنا ختم کرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے جہاں سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کریں گے۔
وزیر اعلیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ کر چیف جسٹس آفس کی جانب روانہ ہوئے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان، وکیل علی بخاری اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا بھی سیکرٹری آفس میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی قیادت عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے کے لیے کوشاں ہے۔