پشاور:۔ محمد سہیل آفریدی وزیراعلیٰ مقرر ہو گئے، خیبرپختونخوا حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 130(5) کے تحت کیا گیا، جس کے بعد محمد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر 2025ءکو گورنر خیبرپختونخوا کے سامنے حلف اٹھایا اور باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔انتظامی امور کے تحت نوٹیفکیشن کی کاپیاں صدرِ پاکستان، وزیراعظم، تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ صوبائی کابینہ میں عاقب اللہ خان وزیر بلدیات، شکیل خان وزیر سیاحت، مینا خان آفریدی صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، آفتاب عالم آفریدی وزیر قانون، ارشد ایوب خان وزیر مواصلات، فضل حکیم خان وزیر زراعت، محمد سجاد وزیر پبلک ہیلتھ، خلیق الرحمان وزیر آبپاشی، فیصل تراک وزیر تعلیم، فضل شکور خان صوبائی وزیر خوراک، محمد عدنان قادری وزیر مذہبی امور اور فخر جہاں کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

 جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر وں میںشوکت یوسفزئی مشیر اطلاعات، تیمور سلیم جگڑا مشیر برائے صحت، مزمل اسلم مشیر برائے خزانہ، کامران بنگش مشیر برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن، عرفان سلیم مشیر برائے کھیل اور عائشہ بانوکو مشیر برائے عشرو زکوٰة سوشل ویلفیئر مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پختونخوا کے معاون خصوصی میں احتشام خان معاون خصوصی برائے جنگلات، عبدالکریم خان معاون خصوصی برائے صنعت، ظاہر شاہ طورمعاون خصوصی برائے جیل خانہ جات اور قاسم علی شاہ کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے دیہی آبادی ومحنت مقرر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: معاون خصوصی برائے سہیل آفریدی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے رہنماء محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب

اسپیکر بابر سلیم نے رولنگ دی کہ قائد ایوان کے انتخاب پر رولنگ دیتا ہوں کہ جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ بلکل آئینی کے مطابق ہے، یہ اس ملک کے چند لوگوں کی خواہش ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلی نا بنے، آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت علی امین کے استعفی دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے نامزد رہنماء محمد سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن اراکین واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے جب کہ اسپیکر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرنیکی رولنگ دی جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب کرلیے گئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 4 امیدوار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک مدِ مقابل تھے۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے آغاز پر علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تصویر اٹھاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

اس دوران اسمبلی ہال کا دروازہ بند ہونے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید دروازہ پیٹنا شروع کردیا، دروازے پر متعین سیکیورٹی اہلکاروں سے پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپ کے بعد ان کو اندر داخل کردیا گیا، تحریک انصاف کے ورکرز کی بڑی تعداد اسمبلی ہال پہنچ گئی۔ ڈاکٹر امجد پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل جو تحریک لبیک کے کارکنوں کے ساتھ سلوک ہوا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، تحریک لبیک کے شہید کارکنوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ بعد ازاں اسپیکر بابر سلیم نے رولنگ دی کہ قائد ایوان کے انتخاب پر رولنگ دیتا ہوں کہ جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ بلکل آئینی کے مطابق ہے، یہ اس ملک کے چند لوگوں کی خواہش ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلی نا بنے، آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت علی امین کے استعفی دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رولنگ کے تحت علی امین گنڈاپور اپنا استعفی 8 اکتوبر کو دے چکے ہیں، علی امین گنڈاپور کا استعفی ان کی وفاداری کا اظہار ہے، 11 اکتوبر کو علی امین نے اسپیکر کو اپنے استعفی کے حوالے تحریری طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے 11 اکتوبر کو علی امین گنڈاپور کا استعفی موصول ہونے کی تصدیق کی، میں بحیثیت اسپیکر سمجتا ہوں کہ علی امین گنڈاپور اپنے منصب سے مستعفی ہوچکے ہیں، وزیراعلی صوبے کا انتظامی سربراہ ہوتا ہے، آئین میں ویراعلی کے استعفی کی منظوری کی کوئی شرط نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا انتخاب میری آئینی زمہ داری ہے، میں علی امین گنڈاپور کے استعفی اور نئے قائد ایوان کے انتخاب کو آئین و قانون کے مطابق قرار دیتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خاص ہدایات
  • مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے گورنر کیلئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ کردیا
  • جے یو آئی نے پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا
  • جے یو آئی نے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
  • جے یو آئی نے پختونخوا   کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کردیا
  • رانا محمد اقبال‘ منشا  اللہ بٹ پنجاب کابینہ میں شامل ‘ گورنر نے حلف لیا 
  • پی ٹی آئی کے رہنماء محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب
  • نومنتخب وزیر اعلیٰٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کون ہیں؟