خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے نام فائنل کرنے پر مشاورت، بانی سے منظوری لی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے ناموں کو فائنل کرنے پر مشاورت جاری، لسٹ تیار کرکے بانی پی ٹی آئی سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو بانی سے ملاقات کی صورت میں منظوری لے کر ناموں کو پبلک بھی کیا جائے گا، کابینہ میں کچھ پرانے جبکہ کچھ نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ اور مشیر اطلاعات کے قلمدان کو اپنی ہی جگہ برقرار رکھا جائے گا، نئی کابینہ میں بھی مزمل اسلم مشیر خزانہ اور بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عبد الکریم، ظاہر شاہ طورو، قاسم علی شاہ کو ہٹائے جانے کا امکان ہے، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کا نام بھی تاحال زیر غور نہیں ہے۔

اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بھائی عاقب اللہ اور فیصل ترکئی کو بھی کابینہ میں مشکل سے جگہ مل پائے گی۔ذرائع وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کابینہ میں کسی کو رکھنا ہے کس کو نہیں فیصلہ بانی نے کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق تنقید سے بچنے کے لیے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے فیصلے کا اختیار بانی پر چھوڑ دیا ہے، بانی نے جن ناموں کی منظوری دی وہی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان طالبان نے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی جنگ بندی کی اپیل کی: ذرائع افغان طالبان نے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی جنگ بندی کی اپیل کی: ذرائع پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میںکنگ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کردیا اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے مصر کے دورہ سے کابینہ ارکان کو آگاہ کریں گے، غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔

گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لئے پیش کئے جائیں گے۔


 
 

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی وزیراعلیٰ مقرر نوٹیفکیشن جاری، نئی کابینہ کا اعلان بھی کردیا
  • خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کی فہرست تیار کرلی
  • وزیراعظم نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
  • عمران خان کی نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خاص ہدایات
  • وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
  • ’جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائیگی، جرم کرنے اور کروانے والوں کو بھگتنا ہوگا‘
  • پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ ہمارے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا: چین
  • مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے گورنر کیلئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ کردیا
  • شمس الرحمن سواتی کا دورہ پنجاب و خیبرپختونخوا