data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسٹاک ہوم: ماحولیاتی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا میں شرکت کے دوران اسرائیلی افواج نے اُنہیں پانچ روز تک تشدد، تضحیک اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کی معروف کارکن گریٹا تھنبرگ نےکہا  کہ اسرائیلی فورسز نے اُنہیں اور دیگر امدادی رضاکاروں کو زدوکوب کیا، گالیاں دیں اور پانی تک سے محروم رکھا، یہ فلوٹیلا  گلوبل صمود  مہم کے تحت غزہ کی طویل ناکہ بندی توڑنے کے لیے انسانی و طبی امداد لے جا رہی تھی۔

تھنبرگ کے مطابق نقاب پوش اسرائیلی فوجیوں نے خودکار ہتھیاروں کے ساتھ کشتیوں پر دھاوا بولا، امدادی سامان اُلٹ پلٹ کر کے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کو کوڑے میں پھینک دیا، اور تمام رضاکاروں کو دھوپ میں بٹھا کر پانی مانگنے پر تمسخر اڑایا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اشدود کی بندرگاہ لے جایا گیا، جہاں اسرائیلی اہلکاروں نے انہیں گھسیٹ کر فرش پر پھینکا، مارا پیٹا اور اسرائیلی پرچم اُن پر رگڑا،انہوں نے میری  ٹوپی کھینچ کر پھینک دی، گالیاں دیں اور سویڈش زبان میں نازیبا الفاظ دہراتے رہے ۔

 تھنبرگ نے کہا کہ انہیں قید کے دوران گیس سے دھمکایا گیا، سخت گرمی میں گھنٹوں کھڑا یا گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا گیا، جب کہ قیدیوں کو گندہ پانی پینے پر مجبور کیا گیا جس سے کئی افراد بیمار ہوگئے۔

تھنبرگ نے مزید بتایا کہ اسرائیلی جیل کی دیواروں پر گولیوں کے نشانات، خون کے دھبے اور فلسطینی قیدیوں کے کندہ کردہ جملے موجود تھے، جس سے اُنہیں فلسطینیوں کے طویل ظلم و جبر کا اندازہ ہوا۔

انہوں نے سویڈش وزارتِ خارجہ پر بھی شدید تنقید کی کہ انہوں نے گرفتار شہریوں کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا بلکہ صرف رسمی بیانات دیے۔

گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ یہ معاملہ میرے یا دیگر رضاکاروں کے ساتھ پیش آئے واقعات سے بڑھ کر ہے، اصل مسئلہ اُن ہزاروں فلسطینیوں کا ہے جن میں سینکڑوں بچے بھی شامل ہیں، جو بغیر کسی مقدمے کے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور بدترین تشدد سہہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  گلوبل صمود فلوٹیلا  میں شامل 500 رضاکار ، جن میں اساتذہ، طلبہ، ڈاکٹر اور ارکانِ پارلیمان بھی شامل تھے ، غزہ کے محصور عوام تک امداد پہنچانے کی کوشش کی تھی، تاہم اسرائیلی فورسز نے بین الاقوامی پانیوں میں ان کی کشتیوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

واضح  رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گریٹا تھنبرگ تھنبرگ نے انہوں نے

پڑھیں:

میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف

لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم