نشے کے عادی شخص نے پڑوس کے گھر میں آگ لگادی، 1 بچی جاں بحق اور تین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے پڑوس میں واقع گھرمیں آگ لگادی جس کے باعث 4 بچے جھلس کرزخمی ہوئے جبکہ ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق موچکوتھانے کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ غوثیہ مسجد کے قریب گھر میں آگ لگنے سے2 بچیاں اور 2بچے جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد 13 سالہ لڑکی فہمیدہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ تین بچے 2 سالہ ایاز ولد قربان ، 4 سالہ فراز ولد قربان اور 7 سالہ سونی زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق واقعہ کے وقت پڑوس کے گھر کے صحن میں بچے کھیل رہے تھے۔ بچوں کے چھیڑنے پر نشے کا عادی شخص غصے میں آگیا اور اس نے کپڑے کی رلی میں آگ لگاکر مٹی کے تیل بوتل سمیت اسے بچوں کے اوپر پھینک دیا۔
واقعہ کے بعد ملزم نے کچھ دور جا کر اینٹوں کے گودام میں تیز دھار آلے سے گردن وار کرکے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل جاں بحق ہوگیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ذیابیطس اور وزن میں کمی کا جدید حل پاکستان میں متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان میں صحت کے شعبے کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں معروف بائیوفارما سوٹیکل کمپنی بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ نے ذیابیطس ٹائپ 2 اور مٹاپے کے علاج کے لیے جدید ترین دوا زیپٹائیڈ (Zeptide) متعارف کرادی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ دوا نہ صرف عالمی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے بلکہ محفوظ، مؤثر اور استعمال میں آسان بھی ہے، جو مریضوں کے لیے ایک نیا امید بھرا باب ثابت ہوگی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی ایف بائیو سائنسز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ زیپٹائیڈ ایک مصنوعی پولی پیپٹائیڈ دوا ہے، جسے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) سے باقاعدہ منظوری حاصل ہے۔
یہ دوا GLP-1 اور GIP دونوں ریسپٹرز پر بیک وقت اثرانداز ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں خون میں گلوکوز کی سطح کو بہتر طور پر منظم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں نمایاں کمی ممکن ہوتی ہے۔ یہ خصوصیت زیپٹائیڈ کو ذیابیطس اور مٹاپے کے مریضوں کے لیے ایک منفرد علاج بناتی ہے۔
کمپنی کے مطابق زیپٹائیڈ ایک پری فلڈ سرنج کی شکل میں دستیاب ہے جو جدید یورپی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بی ایف بائیو سائنسز کے پاکستان میں قائم جدید پلانٹ میں تیار کی گئی ہے۔
اس فارمیٹ کا مقصد دوا کے استعمال کو محفوظ، درست اور مریضوں کے لیے آسان بنانا ہے۔ کمپنی نے اس عمل میں خوراک کی درستگی اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین خودکار نظام استعمال کیے ہیں۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ زیپٹائیڈ کی ساخت، معیار اور مؤثریت کی جانچ نہ صرف امریکا کی معروف بائیولوجیکل ماس اسپیکٹرو میٹری لیبارٹری میں بلکہ پاکستان کی ایک ممتاز یونیورسٹی میں بھی کی گئی ہے۔ اس دہری تصدیق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زیپٹائیڈ بین الاقوامی سطح کے معیار پر پورا اترتی ہے اور عالمی مارکیٹ میں استعمال ہونے والی جدید ادویات کے مساوی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بی ایف بائیو سائنسز کے حالیہ آئی پی او سے حاصل ہونے والے سرمائے کے مؤثر استعمال کا حصہ ہے، جو پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں کمپنی کی طویل المدتی سرمایہ کاری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف ملکی سطح پر علاج کے معیارات بلند ہوں گے بلکہ پاکستان کے بائیوفارما صنعت کو بھی بین الاقوامی سطح پر شناخت ملے گی۔
بی ایف بائیو سائنسز، جو پاکستان کا پہلا بائیو فارما سوٹیکل پلانٹ ہے، گزشتہ ایک دہائی سے مختلف امراض جیسے ہیپاٹائٹس سی (HCV)، کینسر، امراضِ قلب، ذیابیطس اور نیفرالوجی کے علاج کے لیے اعلیٰ معیار کی ادویات تیار کر رہا ہے۔ زیپٹائیڈ کی شمولیت اس تسلسل کو مزید مستحکم بنائے گی اور ملک میں جدید علاج تک مریضوں کی رسائی کو آسان تر کرے گی۔
طبی ماہرین کے مطابق زیپٹائیڈ جیسے جدید علاج کے آپشنز پاکستان میں ذیابیطس اور مٹاپے سے متاثرہ لاکھوں مریضوں کے لیے ایک امید کی کرن ہیں، جو اب عالمی معیار کی دوا اپنے ملک میں حاصل کر سکیں گے۔