itel نے رنگا رنگ تقریب میں Super 26 Ultra متعارف کرادیا،تقریب میں itel کی برانڈایمبسیڈر سجل علی کی خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایمپاورمنٹ برانڈ اور اپنے سیگمنٹ میں اعلیٰ ترین اسمارٹ فون بنانے والے itel پاکستان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی سب سے پریمئم ڈیوائس itel Super 26 Ultra متعارف کرادی۔اس رنگا رنگ لانچنگ تقریب میں میڈیا ،کلائنٹس اور دیگر شراکت دار بڑی تعداد میں شریک تھے جس نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیئے، جبکہitel کی برانڈ ایمبسیڈر سجل علی کی شرکت نے اس پروگرام کی رونق میں مزید اضافہ کردیا ۔
(جاری ہے)
Super 26 Ultra اپنی کٹیگری میں سرفہرست خمدار AMOLED ڈسپلے کی خصوصیت کا حامل ہے ،جسے pro paksitani کی جانب سے بھی تسلیم کیا گیا ہے ،اور یہ اسے درمیانے طبقے کے افراد کیلئے ایک آئیڈیل موبائل فون بناتا ہے ۔
5kریزولوشن ،144Hz ریفریش ریٹ اور 4500 nits کی برائٹنس کے ساتھ 6.78انچ کی تھری ڈی خمدار AMOLED ڈسپلے کا حامل ہے۔ اسے Gorilla Glass 7i کا تحفظ حاصل ہے،اور اسے ایک پائیدار TitanShield آرکیٹیکچر باڈی میں رکھا گیا ہے ،اور اس میں AI سے چلنے والی rain-proofٹچ اسکرین شامل ہے ۔یہ ڈیوائس IP65 splash resistant بھی ہے جو روزمرہ کے امور میں پائیداری لاتی ہے۔ اس میں انتہائی طاقتور 6nm Unisoc T730 چپ انسٹال ہے ،جو چھ برس تک مستحکم کارکردگی کی حامل ہے ، اس کی 6000mAh کی بیٹری،6.8mm سلم پروفائل،
1.2KM Ultra-Link اوراسمارٹ روزمرہ کی سہولیات کیلئے ایک انفرا ریڈ ریموٹ بھی شامل ہے ۔
itel پاکستان کے کنٹری ہیڈ مسٹر رچرڈ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ،Super 26 Ultra زیادہ سے زیادہ لوگوں تک جدت پہنچانے کے ہمارے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ،اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں اس سیگمنٹ میں صارفین کو اس سے اچھا اسمارٹ فون نہیں ملے گا۔“
itel Super 26 Ultra پاکستان بھر میں سرکردہ ریٹیل اسٹورز پر دستیاب ہے ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسمارٹ فون رنگا رنگ حامل ہے
پڑھیں:
شہید حکیم محمد سعید کی خدمت خلق مشن کی تکمیل ہمارا عزم ہے، مقررین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت شہید حکیم محمد سعید کی 17 اکتوبر کی برسی کے سلسلے میں یادگاری تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کا موضوع شہید حکیم محمد سعید اور خدمت خلق تھا۔تقریب سے سابق وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، سابق گورنر سندھ اور ہمدرد شوریٰ کراچی کے اسپیکر جنرل (ر) معین الدین حیدر، ڈپٹی اسپیکر کرنل (ر) مختار احمد بٹ، ہمدرد پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل ندیم، اور رکن شوریٰ ڈاکٹر رضوانہ انصاری نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے علم، اخلاق اور طب یونانی کے فروغ کے ذریعے خدمتِ انسانیت کی مثال قائم کی۔ وہ سادگی، حب الوطنی اور اخلاص کے پیکر تھے جنہوں نے مدینۃالحکمہ اور ہمدرد نونہال اسمبلی جیسے ادارے قائم کرکے قوم کے لیے فکری و اخلاقی روشنی کا راستہ روشن کیا۔اس موقع پر ہمدرد نونہال اسمبلی کے مقررین **مریم فاطمہ، عائشہ فواد اور سید شجاع** نے خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ شاعرہ ہمابیگ اور مدیر کلیم چغتائی نے اپنے کلام کے ذریعے شہید کو یاد کیا۔ تقریب کا اختتام طلبہ کی پیش کردہ **دعائے سعید** پر ہوا۔