شہید حکیم محمد سعید کی خدمت خلق مشن کی تکمیل ہمارا عزم ہے، مقررین
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت شہید حکیم محمد سعید کی 17 اکتوبر کی برسی کے سلسلے میں یادگاری تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کا موضوع شہید حکیم محمد سعید اور خدمت خلق تھا۔تقریب سے سابق وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، سابق گورنر سندھ اور ہمدرد شوریٰ کراچی کے اسپیکر جنرل (ر) معین الدین حیدر، ڈپٹی اسپیکر کرنل (ر) مختار احمد بٹ، ہمدرد پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل ندیم، اور رکن شوریٰ ڈاکٹر رضوانہ انصاری نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے علم، اخلاق اور طب یونانی کے فروغ کے ذریعے خدمتِ انسانیت کی مثال قائم کی۔ وہ سادگی، حب الوطنی اور اخلاص کے پیکر تھے جنہوں نے مدینۃالحکمہ اور ہمدرد نونہال اسمبلی جیسے ادارے قائم کرکے قوم کے لیے فکری و اخلاقی روشنی کا راستہ روشن کیا۔اس موقع پر ہمدرد نونہال اسمبلی کے مقررین **مریم فاطمہ، عائشہ فواد اور سید شجاع** نے خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ شاعرہ ہمابیگ اور مدیر کلیم چغتائی نے اپنے کلام کے ذریعے شہید کو یاد کیا۔ تقریب کا اختتام طلبہ کی پیش کردہ **دعائے سعید** پر ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہید حکیم محمد سعید
پڑھیں:
شرجیل میمن سندھ میں الیکٹرک اور پنک ٹیکسی سروس منصوبوں کی جلد تکمیل کیلیے متحرک
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن الیکٹرک ٹیکسی سروس اور پنک ٹیکسی سروس منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت کے لیے مسلسل متحرک ہیں جب کہ صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے لیے انہوں نے اپنی کاوشیں مزید تیز کردی ہیں۔معروف ملٹی نیشنل برقی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، ملاقات میں کمپنی کے نمائندوں نے اپنی برقی گاڑیوں کے ماڈلز، خصوصیات اور ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت لانا چاہتی ہے، سندھ میں برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور پائیدار سفری سہولیات میسر آسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں برقی ٹرانسپورٹ کا مضبوط نظام قائم ہو، الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے چارجنگ اسٹیشنز، مینٹیننس سینٹرز اور دیگر بنیادی انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایک ایسا فریم ورک تشکیل دے رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کیا جائے گا، حکومت سندھ نے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس استثنا سمیت متعدد مراعات دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیاں سندھ آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں، سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی سروسز متعارف کروانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں میں الیکٹرک ٹیکسی سروس جلد از جلد شروع کی جائے، تاکہ عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آئیں۔