ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

درابن میں میجر سبطین حیدر نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جواں مردی کو سلیوٹ کرتی ہے۔

انہوں نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں شہید میجر سبطین حیدر محسن نقوی

پڑھیں:

شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وزراء اور عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر سبطین حیدر شہید کو کوئٹہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کیا جائے گا۔ میجر سبطین حیدر نے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا شہید میجر سبطین حیدر کو بھرپور خراج عقیدت وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید میجر سبطین حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ہمارے شہدا کا لہو پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا
  • وزیرداخلہ کا ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت،قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے،محسن نقوی
  • میجر سبطین حیدر شہید ایک بہادر والد کے بہادر بیٹے تھے، سرفراز بگٹی
  • وزیرِ اعظم اور محسن نقوی کا میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت
  • ڈی آئی خان میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج مارے گئے، میجر شہید
  • ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید
  • اورکزئی، بھارتی پراکسی کیخلاف آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل، میجر،  9 جوان شہید، 19 خوارج ہلاک
  • پاک فوج کا اورکزئی میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 19دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید