راولپنڈی:

ڈی آئی خان میں پاک فوج کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج مارے گئے جب کہ میجر سبطین حیدر نے جام شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اکتوبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔

یہ کارروائی بھارتی پراکسی ’’فتنۃ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر کارروائی سے بھارتی حمایت یافتہ 7 خارجی ہلاک ہو گئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع کوئٹہ کے رہائشی 30 سالہ میجر سبطین حیدر، جوآپریشن کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے بلند رتبے پر فائز ہوئے۔

مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج فتنۃ الخوارج کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی حمایت یافتہ پاک فوج کے

پڑھیں:

تیل پیدا کرنے والے ممالک نے فوسل فیول کی حمایت کر دی

برازیل(ویب ڈیسک)تیل پیدا کرنے والے بڑے ملکوں نے فوسل فیول کی حمایت کر دی۔اقوامِ متحدہ (یو این) کے کوپ 30 اجلاس میں فوسل فیول کے خاتمے پر معاہدہ نہ ہو سکا۔

اجلاس میں فوسل فیولز کو ختم کرنے کے ممکنہ روڈ میپ پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ملکوں کی فنڈنگ 3 گنا بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اس مد میں امیر ممالک 2035ء تک ہر سال 120 ارب ڈالرز فراہم کریں گے، یہ رقم پچھلے سال وعدہ کیے گئے 300 ارب ڈالرز کا حصہ ہے۔برازیل میں 2 ہفتوں تک جاری رہنے والے عالمی ماحولیاتی مذاکرات میں جنگلات کی کٹائی روکنے کا پلان آخری معاہدے سے نکال دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیل پیدا کرنے والے ممالک نے فوسل فیول کی حمایت کر دی
  • مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کمسن شہید بچی کی کہانی، بھارتی جبر کا سیاہ باب
  • خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں؛ صدرِ مملکت
  • بنوں: سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، مزید 8 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن، بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
  • صدرِ مملکت کا بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی آپریشن، بھارتی آلہ کار 13 خوارج مار دیے گئے
  • بھارتی دہشت گردی کا انکشاف: مکتی باہنی ْآپریشن جیک پاٹٗ کے خونی منصوبے بےنقاب