ہماچل پردیش: مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی‘ 18 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر بس تباہ ہو گئی،جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سے 35 افراد پر مشتمل بس مروٹن سے گھومروئن کی جانب جارہی تھی کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملزم نے بھتے کی رقم 20لاکھ سے کم کرکے 3لاکھ روپے کیوں کی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ریسٹورنٹ مالک سے 20 لاکھ روپے بھتا مانگنے کا مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کرلیا گیا، ملزم نے میں 3لاکھ روپے کا تقاضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم پہلے ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتے کی مد میں 20لاکھ روپے مانگے پھر یہ رقم کم کرکے 3 لاکھ روپے کردی، متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ انٹرنیشنل نمبروں سے بھتے کی کال موصول ہوئی۔