اگر آپ ڈیڑھ ہوشیار ہیں تو پہلے خبر کی تصدیق کرلیا کریں: وسیم اکرم کی بھارتی میڈیا پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتوں لے لیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کپتان نے بھارتی میڈیا کو ہم نام جاسوس پکڑے جانے پر ، جاسوس کے بجائے ان کی تصویر استعمال کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر آپ اتنے ہی ڈیڑھ ہوشیار ہیں تو پہلے خبر کی تصدیق کرلیا کریں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کھلاڑی نے صارفین سے بھی درخواست کی کوئی بھی تبصرہ کرنے سے قبل تصدیق کرلیں
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مشورہ دوں گا کہ سوشل میڈیا پر ہر وسیم اکرم میں نہیں، جعلی اکاؤنٹ یا پیریڈی اکاؤنٹ کے حوالے سے پہلے تصدیق کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں وسیم اکرم نامی جاسوس پکڑا گیا ہے اور ان کا میڈیا میری تصویر لگا رہا ہے اور صارفین بھی بغیر تصدیق تبصرے کر رہے ہیں۔
وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جان پر عذاب نہ ڈالیں، پُرسکون رہیں، پہلے چیک کرلیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی میڈیا نے ہریانہ سے وسیم اکرم نامی یوٹیوبر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم مذکورہ یوٹیوبر کے بجائے سستی شہرت کے لیے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر استعمال کی تھی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا وسیم اکرم
پڑھیں:
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تصدیق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق سینیٹر اردن میں پاکستانی سفارتخانے میں ہیں،ان کی صحت تسلی بخش اور حوصلہ بلند ہے۔
مزید :