data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ  سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے 70 سے پہلی بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) خیبر پختونخوا کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

 سہیل آفریدی نے پارٹی کے مختلف تنظیمی مراحل میں سرگرم کردار ادا کیا اور نوجوان قیادت میں نمایاں مقام حاصل کیا، موجودہ حکومت میں سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں بعدازاں صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے دوران انہیں وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کے قلمدان کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر علی امین گنڈا پور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کی خبریں وائرل ہوئیں، جس کے بعد سلمان اکرم راجا نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق کی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی سلمان اکرم

پڑھیں:

مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد محمد سہیل آفریدی کا بیان

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔

نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا جائے گا، جب کہ نئے وزیراعلیٰ کا تعلق ضم شدہ اضلاع سے ہوگا۔نئے وزیراعلیٰ کے ممکنہ امیدواروں میں سہیل آفریدی کا نام سرفہرست ہے، جن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کے درمیان طویل عرصے سے سیاسی اختلافات جاری تھے، اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔

فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے نئے نامزد کردہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • آج عمران خان نے نوجوانوں کو عملی سیاست میں مقام دلانے کا اپنا وعدہ ایک بار پھر پورا کر دکھایا، سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر اسد قیصر کا رد عمل
  • علی امین کی جگہ سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ ، سلمان اکرم راجا کی تصدیق
  • علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان
  • سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ بتا دی
  • مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد محمد سہیل آفریدی کا بیان
  • علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ہوں گے، سلمان اکرم راجہ کی تصدیق
  • وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، علی امین گنڈاپور
  • خیبر پختونخوا کے متوقع وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟