پاکستانی فلم ’موکلانی‘ نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستان کی دستاویزی فلم ’موکلانی‘ نے بین الاقوامی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فلم نے فطرت اور ماحولیاتی تحفظ کے موضوع پر دیے جانے والے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ 2025 جیت لیا۔
یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ماحولیاتی فلم سازی کے آسکر کے طور پر جانا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں فلمیں مقابلے کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا
’موکلانی‘ پاکستان کے شمالی علاقوں میں قدرتی ماحول، مقامی ثقافت، اور ماحولیاتی چیلنجز کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔ فلم میں مقامی آبادی کے فطرت سے تعلق اور بدلتے موسمی حالات کے اثرات کو دستاویزی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی ماحولیاتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک سنگِ میل ہے اور اس سے دنیا میں پاکستان کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی شعور کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
بین الاقوامی ماحولیاتی ماہرین نے بھی ’موکلانی‘ کی موضوعاتی گہرائی اور سینماٹوگرافی کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسکر جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ 2025 فلم ’موکلانی‘.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلم موکلانی
پڑھیں:
وی لاگر محمد شیراز نے جماعت اسلامی کا ایکسیلینس ایوارڈ ملنے کی ویڈیو شیئر کردی
فوٹو: فیس بک / حافظ نعیم الرحمانپاکستانی یوٹیوب کی دنیا کے سب سے کم عمر وی لاگر محمد شیراز کو جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور میں ایکسیلینس ایوارڈ دیا گیا، یوٹیوبر نے وی لاگ بنا کر شیئر کردیا۔
شیراز نے اپنے فیس بک پیج ’شیرازی ویلیج وی لاگ‘ پر نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں شیراز کے ساتھ اس کی بہن مسکان بھی موجود تھیں، ویڈیو میں شیراز نے جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے مناظر شیئر کیے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر جب ان کا نام پکارا گیا تو ہزاروں لوگوں نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا، اسٹیج پر موجود امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے انہیں ایوارڈ سے نوازا۔
شیراز کی ویڈیو کو چند گھنٹوں میں ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں، اور سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جماعت اسلامی کے پاکستان اجتماع عام کے دوسرے روز تیسرے سیشن کا عنوان ’’اٹھو بدل دو جہاں‘‘ تھا۔
اس سیشن میں ملکی سطح پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے نوجوانوں میں ’’نیشنل یوتھ ایکسیلینس ایوارڈ‘‘ تقسیم کیے گئے۔
جماعت اسلامی نے ارفع کریم، ظہور احمد، شہروز کاشف، ارشد ندیم، دستگیر بٹ، طلحہ طالب، زاہد حسین چھیپا، طلحہ احمد، منیل فاروقی، اثمار حسین، مہک گل، ریان کاشف، عبدالرشید بلوچ، محمد شیراز اور ہارون طارق کیلئے ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔